طبقہ کے لوگ موجود ہیں ۔ یہ مخالفت ہمارا کیا بگاڑ سکی ہے۔ ؎ خدا داری چہ غم داری میں تو یہی ایمان رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر انسان ہلاک ہو جاتاہے اور اگر اُسے نہ چھوڑے تو ساری دُنیا اس کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتی۔ اگر خالص سونا لینا ہو تو پابندی شریعت سے ملے گا۔ ہاں اگر رأس المال بھی کھونا ہو تو پھر بے قیدی اختیار کرے۔ خدا تعالیٰ کے لئے اگر کوئی بات نہ ہو تو کوئی ساتھ نہیں دیتا۔ دیکھو لالہ لاجپت رائے کی گرفتاری پر اخباروں میں آریوں کی طرف سے کیا نکلا یہی کہ ہمارا تعلق نہیں۔ بیرسٹر۔ آریوں کے نزدیک اس وقت مصلحتِ وقت یہی تھی۔ حضرت اقدس: یہ کیا مصلحتِ وقت تھی۔ یہ تو بزدلی ہے ۔ صحابہؓ نے ایسا نہیں کیا۔ حضرت کے صحابہؓ ذبح ہوگئے مگر حق کہنے سے نہ رُکے ۔ انہوں نے ایسی کشور کشائی کی کہ اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ اس کی وجہ کیا تھی؟ ان میں اخلاص تھا صدق اور وفاتھی۔ اس قسم کے مصلحت اندیش دہریئے ہوتے ہیں۔ جو خداتعالیٰ پر وثوق رکھتے ہیں اور خدا تعالیٰ کیلئے ایک بات کرے ہیں وہ جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی نصرت آئے گی۔ اس لیے وہ ایسا نہیں کرتے کہ حق بات کے کہنے سے رُکیں ۔ مجھ سے اگر سوال ہو کہ تم مسیح موعود کا دعویٰ کرتے ہو تو پھر میں بتائوں کہ اس کا کیا جواب دیتاہوں سوا صدق اور مردانہ ہمت کے کام نہیں چلتا۔ ہم پر اس قدر مقدمے کئے گئے مگر ان کا انجام کیا ہوا؟ کیا کوئی کہہ سکتاہے کہ ان باتوں سے ڈر کر ہم نے قدم پیچھے ہٹایا۔ یہ تو شرک ہے۔ میں یقین رکھتاہوں کہ خدا ہے اور وہ اپنے مخلص بندوں کی مدد فرماتاہے ۔ میں سچ سچ کہتاہوں کہ جو سچے دل سے لا الٰہ الا اللہ کہتاہے خدا تعالیٰ اس کے ساتھ ہوتاہے۔ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس سے یہ جوہر پیدا ہوتاہے ۔ یہ لوگ ملک و ملت کے دشمن ہیں۔ ان کی صحبت سے بچنا چاہیئے ۔ گورنمنٹ کے ہم مسلمانوں پر بہت بڑے احسان ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ اس کی شکرگذاری کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔ بیرسٹر۔ میں نے فلسفہ پر بہت سا وقت ضائع کیا ہے اور میں نے دیکھا ہے کہ ان کا فلسفہ کمزور ہے ۔ حضرت اقدس ۔ پھر ہم تو یہ کہتے ہیں۔ ؎اے کہ خواندی حکمتِ یونانیاں حکمتِ ایمانیاں راہم بخواں بیرسٹر:۔ ہاں ان میں ایثارِ نفس ہے۔ حضرت اقدس ۔ میں اس بات کو نہیں مانتا ۔ میں تو یہ جانتا ہوں ۔ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِا لنِّیَّاتِ کیا چوروں میں باہم وفاداری کے تعلقات نہیں ہوتے۔ ایک خود پھنس جاتاہے ۔مگر دوسرے کو بچانا چاہتاہے کنجریوں میں بھی ناپاک تعلقات کے رنگ میں ہمدردی و ایثار کا اظہار کیا جاتاہے۔ مگر کیا ان باتوں میں