حضرت نے فرمایا کہ : جائز ہے ۔ دریائی جانوروں کی حلت کا اصول :۔ سوال پیش ہواکہ دریائی جانور حلال ہیں یا نہیں ؟ فرمایا: دریائی جانور بے شمار ہیں۔ ان کے واسطے ایک ہی قاعدہ ہے جو خداتعالیٰ نے قرآن شریف میں فرما دیا ہے کہ جوان میں سے کھانے میں طیب ، پاکیزہ اور مفید ہوں اُن کو کھالو دوسروں کو مت کھائو۔ ناول نویسی و ناول خوانی :۔ حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی خدمت میں ایک سوال پیش ہوا کہ ناولوں کو لکھنا اور پڑھنا کیساہے؟ فرمایاکہ :۔ ناولوں کے متعلق وہی حکم ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اشعار کے متعلق فرمایا ہے کہ حَسَنُہٗ حَسَنٌ وَ قَبِیْحُہٗ قَبِیْحٌاس کا اچھا حصہ اچھا ہے اور قبیح قبیح ہے ۔ اعمال نیت پر موقوف ہیں۔ مثنوی مولوی رومی میں جو قصے لکھے ہیں وہ سب تمثیلیں ہیں اور اصل واقعات نہیں ہیں۔ ایسا ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام تمثیلوں سے بہت کام لیتے تھے ۔ یہ بھی ایک قسم کے ناول ہیں جو ناول نیت ِ صالح سے لکھے جاتے ہیں۔ زبان عمدہ ہو جاتی ہے نتیجہ نصیحت آمیز ہوتاہے اور بہرحال مفید ہیں اُن کے حسبِ ضرورت لکھنے پڑھنے میں گناہ نہیں ۱؎ بلا تاریخ : صحیح عہد :۔ فرمایا : صحیح عہد وہ ہوتاہے کہ عہد کرنے سے پہلے طرفین نے قلب صافی کے ساتھ تمام معاملات ایک دوسرے کو سمجھا دیئے ہوں اور کوئی بات ایسی درمیان میں پوشیدہ نہ رکھی ہو جو کہ اگر ظاہر کی جاتی تو دوسرا آدمی اس عہد کو منظور نہ کرتا۔ ہر ایک عہد جائز نہیں ہوتا کہ اس کو پور اکیا جاوے بلکہ بعض عہد ایسے ناجائز ہوتے ہیں کہ اُن کا توڑنا ضروری ہوتا ہے ورنہ انسان کے دین میں سخت حرج واقعہ ہوتاہے۔ کامل تزکیۂ نفس : فرمایا :۔ پورے طور پر تزکیہ نفس تھوڑے ہی شخصوں کو حاصل ہوتاہے۔ اکثر لوگ جو نیک