اس سوال کا جواب سُننے کا مجھے بہت شوق ہے کہ وہ کیسا مسیح ہے جو بیس برس تک دجال کے ماتحت رہے۔ کیسی عجیب بات ہے کہ سچا بھی تھا۔ مسیح بھی تھا اور رسول بھی تھا مگر بیس برس تک دجال کی بیعت رہا۔ اس کا مصداق رہا۔ اس کی تائید میں سچی خوابیں رؤیا اور الہامات بھی سُناتا رہا۔
ایک شخص کی بابت کسی کو لکھتاہے کہ مجھے یہ خواب آئی ہے کہ یہ شخص طاعون سے ہلاک ہوگا کیونکہ یہ سچے مسیح کا منکر ہے اور پھر اس خواب کے سچا ہونے کا دعویٰ کرتاہے۔
اس پر ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ حضور اس کے دل میں تو یہ بات ہوگی کہ آپ ہی حقیقت میں سچے مسیح ہیں۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ :۔
دل مسخ ہوگی اہے ۔ مسیلمہ کذاب کی طرح پہلے مانا پھر انکار کر دیا ۔ خَتَمَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوْبِھِمْ ( البقرۃ : ۸) کے بھی یہی معنی ہیں۔ مسیلمہ کذاب کی تو پہلے نظیر بھی موجود تھی مگر اس کی تو نظیر بھی کوئی نہیں ۔ ۱؎
بلا تاریخ
بسم اللہ کی رسم :۔
ایک شخص نے بذریعہ تحریر عرض کی کہ ہمارے ہا ں رسم ہے کہ جب بچے کو بسم اللہ کرائی جاوے تو بچے کو تعلیم دینے والے مولوی کو ایک عدد تختی چاندی یا سونے کی اور قلم و دوات چاندی یا سونے کی دیجاتی ہے۔ اگرچہ میں ایک غریب آدمی ہوں مگر چاہتا ہوں کہ یہ اشیاء اپنے بچے کی بسم اللہ پر آپ کی خدمت میں ارسال کروں۔
حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا:۔
تختی اور قلم و دوات سونے یا چاندی کی دنیایہ سب بدعتیں ہیں ان سے پرہیز کرنا چاہیئے اور باوجود غربت کے اور کم جائیدا دہونے کے اس قدر اسراف اختیار کرنا سخت گناہ ہے۔
جماعت جمعہ:۔
سوال پیش ہو اکہ نماز جمعہ کے واسطے اگر کسی جگہ صرف ایک دو مرد احمدی ہوں اور کچھ عورتیں ہوں تو کیا یہ جائز ہے کہ عورتوں کو جماعت میں شامل کرکے نماز جمعہ ادا کی جائے؟