کا پر تو ہوتاہے۔ مسیح موعود پر اللہ تعالیٰ کے غالب ہونے والے نام کا پر توہے۔ صوفیوں نے بھی لکھا ہے کہ آنے والا مسیح ہمیشہ فتح پائے گا اور کبھی مغلوب نہ ہوگا۔ دشمن ہزار اس کی مخالفت کریں مگر وہ ایسا وجود ہے کہ اس کو ہمیشہ فتح ہی ہوگی۔ شکست تو اس نے کھانی ہی نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کے بغیر نجات نہیں :۔ ڈاکٹر عبدالحکیم کا ذکر تھا۔ فرمایا: جو شخص یہ کہتاہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر نجات ہو سکتی ہے ۔ وہ جھوٹاہے ۔ خدا تعالیٰ نے جو بات ہم کو سمجھائی ہے وہ بالکل اس کے برخلاف ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتاہے کہ قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمْ اللّٰہُ ( اٰل عمران : ۳۲) اے رسول ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) ان لوگوں کو کہدے کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے پیار کرتے ہو تو آو میری پیروی کرو تم خدا تعالیٰ کے محبوب بن جائو گے۔ بغیر متابعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شخص نجات نہیں پا سکتا ۔ جو لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بغض رکھتے ہیں اُن کی کبھی خیر نہیں ۔ اس کے لئے مناسب نہ تھا کہ وہ تفسیر لکھنے بیٹھتا کیونکہ نہ تو ظاہری علوم سے اس کو کچھ حصہ تھا اور نہ باطنی طہارت اور پاکیزگی کو وہ حاصل کر چکا تھا۔ اسی واسطے میں نے کبھی اس کی تفسیر کو نہیں پڑھا کیونکہ اس میں تضییعِ اوقات ہے۔ ایسے آدمی کی کتاب کو پڑھنا صرف اپنے وقت کو خراب کرنا ہے۔ جاہل آدمی پھر متکبر کبھی نیک انجام نہیں پا سکتا۔ ایک الہام ۔فرمایا: چند سال ہوئے مجھے الہام ہوا تھا۔ سر انجام ِ جاہل جہنم بود کہ جاہل نکو عاقبت کم بود جماعت کی حفاظت کے بارہ میں ایک مبشررویا اور اس کی تعبیر ۔ فرمایا: اللہ تعالیٰ جب ایک باغ لگاتا ہے اور کوئی اس کو کاٹنا چاہتاہے تو خدا تعالیٰ اس شخص پر کبھی راضی نہیں ہو سکتا ۔