فرمایا: جو الہام الٰہی نازل ہوا تھاکہ ’’دو شہتیر ٹوٹ گئے‘‘ ان میں سے ایک شہتیر تو مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم تھے۔ دوسرے چوہدری صاحب معلوم ہوتے ہیں۔ فرمایا: یہ جو رویاء دیکھا تھا کہ مولوی عبدالکریم صاحب کی قبر کے پاس دو اور قبریں ہیں وہ بھی پورا ہوا۔ ایک قبر الٰہی بخش صاحب ساکن مالیر کوٹلہ کی بنی اور دوسری چوہدری صاحب مرحوم کی بنی ۔ مخالف مُلہموں کے واسطے فیصلہ کی آسان راہ: الہام الٰہی اُرِیْحُکَ وَلَا اُجِیْحُکَ وَاُخْرِجُ مِنْکَ قَوْمًاکا ذکر تھا جس کے معنی ہیں میں تجھے راحت دو ں گا اور تجھے بڑھائوں گا اور تجھے تباہ نہ کروں گا اور تجھ سے ایک قوم نکالوں گا۔ فرمایا: اس وحی الٰہی کو مدنظر رکھ کر ہمارے مخالف ملہین آسانی کے ساتھ فیصلہ کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ یہ خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو اس کوشش میں ہیں کہ ہم کو بے نشان کر دیں۔ خدا تعالیٰ کا ان کا دیا ہے ۔ یہ خدا تعالیٰ کی محبت اور فضل و کرم کے خاص الفاظ ہیں جو کاذب کے حق میں نہیں بولے جاتے ۔ اب مخالف ملہموں کے واسطے راستہ آسان ہے۔ چاہیئے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا الہام شائع کریں کہ یہ شخص ہلاک ہو جائے گا ایک تازہ مثال ایسے ملہم کی تو چراغ دین کے وجود میں قائم ہو چکی ہے اور بھی جو چاہے آزمائش کرلے۔ ہم توخدا تعالیٰ کی ہزار حلف کھا کر کہتے ہیں کہ یہ جو ہم پر نازل ہوا یہ خدا کا کلام ہے جیسا کہ قرآن شریف خدا تعالیٰ کا کلام ہے ۔ یہ ایک خدا تعالیٰ کا نشان ہے اور فیصلہ کی آسان راہ ہے جس کا جی چاہے اختیار کرلے۔۱؎ ۳۰؍مئی ۱۹۰۶ئ؁ مسیح ہمیشہ فتح پائے گا:۔ فرمایا: ہر ایک نبی جو دُنیا میں آتاہے اس پر اللہ تعالیٰ کے کسی نہ کسی اسم