الہام کی وجہ سے ہم نے ایک آدمی لاہور بھیج کر پچھوایا بھی تھا کہ وہاں کے دوستوں کا کیا حال ہے مگر کیا معلوم تھا کہ یہ چند دن کے بعد پورا ہوگا۲؎ لنگر خانہ کی اہمیت :۔ فرمایا:۔ آج کل لوگ لنگر کی طرف بہت کم توجہ کرتے ہیں اور دوسری مدّات کی طرف بہت متوجہ ہیں۔ حالانکہ سب سے ضروری مدیہی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سے لوگ علم حاصل کرتے ہیں ۔ بعض دفعہ کئی کئی دن تک ایک ایک دو دو روپیہ ہی آتے ہیں اور خرچ دوسرے کان کا سور وپیہ ہوتاہے ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسری مدات کی تحریکات ہمیشہ ہوتی رہتی ہیں اور لنگر کی کوئی تحریک نہیں ہوتی۔۳؎ بلا تاریخ: جس کے ہاں ماتم ہو اس کیساتھ ہمدردی:۔ حضرت کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ کیا یہ جائز ہے کہ جب کارِ قضا کسی بھائی کے گھر میں ماتم ہو جائے تو دوسرے دوست اپنے گھر میں اس کا کھانا تیار کریں۔ فرمایا:۔ نہ ضرف جائز بلکہ برادرانہ ہمدردی کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ ایسا کیا جاوے۔۱؎ ۶؍جولائی ۱۹۰۷ئ؁ دجّال کے دو مظاہر :۔ فرمایا؛۔ دجّال کی دو شاخیں ہیں۔ ایک تو پادری لوگ ہیں جو گویا نبوت کا دعویٰ