بلا تاریخ: غسّال کے پیچھے نماز:۔ ایک شخص نے حضرت سے سوال کیا کہ غسال کو نماز کے واسطے پیش امام بناناجائز ہے ؟ فرمایا:۔ یہ سوال بے معنی ہے ۔ غسال ہونا کوئی گناہ نہیں ۔ امامت کے لائق وہ شخص ہے جو متقی ہو۔ نیکوکار، عالم باعمل ہو۔ اگر ایسا ہے تو غسال ہونا کوئی عیب نہیں جو امامت سے روک سکے۔۱؎ ۱۸؍مئی ۱۹۰۷ئ؁ (بوقت ظہر) خواب میں بادل کا دیکھنا:فرمایا:۔ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ بادل چڑھا ہے ۔ میں ڈراہوں مگر کسی نے کہا کہ تمہارے لیے مبارک ہے۔ قرآن کریم سے بھی ثابت ہے کہ عذاب کو بادل کے رنگ میں دکھایا جاتاہے ۔ یہ لوگ نشان پر نشان دیکھتے ہیں مگر کچھ پروا نہیں کرتے۔ یاد رکھو اللہ تعالیٰ اپنے فعل کو عبث نہیں جانے دیگا۔ جو اس کے فعل کو عملی رنگ میں عبث قرار دیتے ہیں وہ ضرور پکڑے جاویں گے ۔ موسیٰؑ کے زمانہ کی طرح ایک نشان سے بڑھ کر دوسرا نشان دکھایا جاتاہے مگر ان کی فرعونیت فرعون سے بھی بڑھ گئی اپنی تدبیروں پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ مگر دیکھو کیسی اُلٹی منہ پر پڑتی ہے ۔ رائے ظاہر کی کہ ک طاعون اب روبہ کمی ہے ۔ اس کا کیڑا مر چکا ہے ۔ مگر دیکھو کہ اس سال تمام پچھلے سالوں سے بڑھ کر مری پڑی ہے اور آئندہ دیکھئے کیا ہوتا ہے ۔ معلوم ہوتاہے کہ اس سے بھی بڑھ کر پڑے گی۔ بعض عیسائیوں کی درخواستوں کا تذکرہ تھا جو ضلالت کی ظلمات سے نکل کر ہدایت کے نور میں آنا چاہتے ہیں۔ فرمایا:۔ کسی کی غرض دین ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے سب سامان مہیا کر دیتاہے ۔ بیکار لوگ جو کسی کام کے نہ ہوں