۱۷؍اپریل ۱۹۰۷ئ
ُ(قبل ظہر)
نشانات کا ظہور :۔ فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ کی قدرتیں اس کے نشانات کے ذریعہ سے ظاہر ہو رہی ہیں۔ اگر یہ معجزات اور نشانات جو اس وقت ظاہر ہو رہے ہیں ایک شخص کے ایمان کے واسطے کافی نہیں تو پھر کسی نبی کے واسطے کوئی راہ دُنیا میں باقی نہیں رہتی ، اگر معجزات اور خوارق کسی کی سچائی کے واسطے کافی نہیں تو پھر کسی نبی کے ثبوت کے واسطے کوئی دلیل قائم نہیں رہتی ۔
ٹھٹھا کرنے کا انجام :۔
ایک شخص کا ذکر تھا کہ جو سلسلہ حقہ کے ساتھ ہنسی کیا کرتا تھا اور اب طاعون میں اس کا بیٹا اور پوتا مرگیا ہے ۔
فرمایا:۔
خدا تعالیٰ کے رسولوں کے ساتھ ہنسی کرنے والا مرتا نہیں جب تک کہ وہ نشانات کا نمونہ اپنے پر وارد ہوتا نہ دیکھ لے۱؎
سجدہ تعظیم ناجائز ہے:۔
ایک شخص حضرت کی خدمت میں آیا۔ اس نے سر نیچے جھکا کر آپ کے پائوں پر رکھنا چاہا۔ حضرت نے ہاتھ کے ساتھ اس کے سر کو ہٹایا اور فرمایا:۔
یہ طریق جائز نہیں۔ السلام علیکم کہنا اور مصافحہ کرنا چاہیئے؎۲
۲۱؍اپریل ۱۹۰۷ئ
(بوقت سیر )
تَفَقُّہ فِی الدِّیْن کی ضرورت :۔ فرمایا:۔
ہماری جماعت کو علم دین میں تَفَقُّہ پید اکرنا چاہیئے۔ مگر اس