اس پر ہاتف کی آواز اسے پہنچی جس نے کہا کہ تو کیوں گھبراتا ہے؟ سوچ کہ جب جھوٹے اور گمراہ کی محنت کو خدا تعالیٰ نے ضائع نہیں کیا تو جو سچا اس کی طرف جائے گا اس کا کیا درجہ ہوگا؟اور اس کو کس قدر انعام ملے گا۔ تم اس زمانہ میں نہیں دیکھتے کہ پادری لوگ باوجود جھوٹے ہونے کے اپنی محنت کے سبب چالیس کروڑ اپنے ساتھ لیے پھرتے ہیں۔ توفّی کے معنی:۔ فرمایا:۔ آج علیگڑھ سے ماسٹر محمد دین صاحب کا خط آیاہے۔ انہوں نے خوب لطیفہ لکھا ہے کہ مصر کے اخباروں میں بھی ڈوئی کے مرنے کی خبریں لکھی ہیں۔ ایک عربی اخبار تو لکھتا ہے کہ مَاتَ ڈوئی اور دوسرا لکھتا ہے کہ توفّی ڈوئی۔ آپس میں تو انہوں نے فیصلہ کردیا کہ توفی کے معنے مات کے ہیں لیکن ہمارے مولوی کہیں عربی اخباروں کو پڑھ کر اس کی جگہ بھی یہ معنے نہ کرلیں کہ ڈوئی مرا نہیں۔ آسمان پر چلا گیا ہے ۔۱؎ ۳۱؍ مارچ ۱۹۰۷ئ؁ (بوقت سیر ) ایک الہام کا پورا ہونا:۔ صبح نو بجے کے قریب حضرت اقدس مع خدام سیر کے واسطے باہر تشریف لے گئے۔ حکیم محمد حسن صاحب قریشی کی لڑکی کے فوت ہو جانے کا ذکر تھا۔ فرمایا:۔ ان کے خطوط اور تاریں آئی تھیںاور میں نے ان کے واسطے دعا کی تھی۔ وہ ہماری جماعت کے مخلص اور بڑی خدمت کرنے والے ہیں۔ ان کی لڑکی کے متعلق بہت دن پہلے الہام ہو چکا تھا کہ ’’لاہور سے افسوسناک خبر آئی ۔‘‘ ہمیں تو بہت فکر تھا کہ اس سے کیا مراد ہے اوراس وقت ایک آدمی بھی لاہور بھیجا تھا۔ اچھا خدا کرے کہ اب اتنے پر ہی اکتفا ہو۔ ظاہری اسباب کی رعایت :۔ لاہور میں بیماری کا ذکر تھا کہ بہت پھیلتی جاتی ہے اور قریباً ہر محلہ میں اس کا اثر ہے فرمایا: ۔ یہ ہمارا حکم ہے۔ بہتر ہے کہ لاہور کے دوست اشتہار دے دیں کہ جس گھر میں چوہے مریں اور جس کے قریب بیماری ہو فوراً وہ مکان چھوڑ دنیا چاہیئے اور شہر کے باہر کسی کھلے مکان میں چلا جانا چاہیئے ۔ یہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔ ظاہری اسباب کو ہاتھ سے نہیں دینا چاہیئے ۔ گندے اور تنگ وتاریک مکانوں میں رہنا تو ویسے بھی