تھا۔ پس اس کی ہلاکت سے اسلام اور عیسائیت کے مابین فیصلہ ہوگیا ہے وہ جو حدیثوں میں آیا ہے کہ مسیح موعود خنزیر کو قتل کرے گا وہ خنزیر یہی ڈوئی تھا اور اتنا بڑا آدمی تھا کہ اس کے مرنے کی تاریں فوراً تمام دُنیا میں دی گئی تھیں اور صدہا اخباروں میں اس کا ذکر چھپا کرتا تھا اور سب لوگ اُسے بخوبی جانتے ہیں۔ لیکھرام وغیرہ کے حالات تو اسی ملک میں محدود تھے اور ممکن
ہے کہ اس کے متعلق پیشگوئی اور پھر ان کی موت کی خبر ان ممالک میں نہ پہنچی ہو۔ مگر اس کے متعلق کوئی ایسا نہیں کہہ سکتا ۔ لیکھرام تو صرف پنجاب اور بعض علاقہ جات ہند میں مشہور تھا ورنہ ایک گمنام اور بے نشان آدمی تھا لیکن ڈوئی کے نام اور حالات سے یورپ اور امریکہ کے بادشاہ بھی واقف تھے۔ اس نے ایک دفعہ دُنیا کے گرد دورہ کیا تھا اور ہند کے جزیرہ سیلون میں بھی آیا تھا ۔ جو شخص ایسے عظیم الشان نشان کا بھی انکار کرے وہ بہت ہی بے حیا ہوگا اور اس کا جرم قابل عفونہ ہوگا۔ قدرت خدا! اُدھر ڈوئی مرا ادھر بذریعہ الہام ہم کو اس کی موت کی خبر دی گئی اور ساتھ ہی الہام ہوا۔ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصَّادِقِیْنَ
یہ اس مباہلہ کی طرف اشارہ تھا جو اس کے اور میرے درمیان ہوچکا تھا کہ خدا تعالیٰ نے صادق کو فتح دی۔
لیکھرام کی موت:۔
ذکر تھا کہ ایک آریہ کہتاتھا کہ ہم لوگ تناسخ کے قائل ہیں۔ ہم میں کوئی مرتا نہیں اور لیکھرام مرا نہیں بلکہ زندہ ہے ۔
حضرت نے فرمایا:۔
لیکھرام نے جب خود مباہلہ کیا تھا۔ اپنے پرمیشر کے آگے وید پیش کرکے فیصلہ چاہا تھا کہ سچے اور جھوٹے کے درمیان فیصلہ ہو جائے اور میرے حق میں پیشگوئی کی تھی کہ مرزا صاحب تین سال میں مرجائیں گے اور میں نے خدا تعالیٰ سے الہام پاکر پیشگوئی کی تھی کہ وہ چھ سال میں مرجائے گا۔ تو پھر جب وہ اس مباہلہ کے نتیجہ میں مرگیا اور اپنی موت سے خود شہادت دے گیا کہ اسلام سچا ہے اور وید جھوٹے ہیں تو اب اس کو زندہ کہنا کیا معنے رکھتاہے؟ اور اگر بہرحال تناسخ ہی درست ہوتا تو پھر بھی کسی کو کیا معلوم ہے کہ وہ کس کیڑے یا چرندے یا چار پائے کی جون میں ہے اور کس عذاب اور دُکھ میں گرفتار ہے۔
ویدوں کی حیثیت :۔
فرمایا:۔ تعجب ہے کہ آریہ لوگ ویدوں کے کیوں شیدائی بنے پھرتے ہیں۔ نہ اُن میں کوئی معجزہ ہے نہ کوئی نشان ہے نہ کوئی عمدہ تعلیم ہے ۔ بلکہ ان لوگوں نے اس کو دیکھا نہیں۔ اس کو پڑھا نہیں۔ ان کے بڑے بڑے پنڈت اس کے فہم سے قاصر ہیں۔ کیونکہ اول تو سنسکرت خود مردو زبان ہے پھر ویدوں کی سنسکرت اور بھی نرالی ہے ۔ باوجود اس قدرت جہالت کے یہ لوگ شوخیاں دکھاتے ہیں اور نہیں جانتے کہ شوخی