نشان کے پورا ہونے پر دعوت دینا جائز ہے:۔ خان صاحب عبدالحمید نے کپورتھلہ سے حضرت کی خدمت میں ڈوئی کے شاندار نشان کے پورا ہونے کی خوشی پر دوستوں کو دعوت دینے کی اجازت حاصل کرنے کے واسطے خط لکھا۔ حضرت نے اجازت دی اور فرما یا کہ :۔ تحدیث بالنعمۃ کے طور پر ایسی دعوت کا دینا جائز ہے ۔ مسافر کی تعریف :۔ ایک صاحب محمد سعید الدین کا ایک سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں او رمیرے بھائی ہمیشہ تجارت عطریات وغیرہ میں سفر کرتے رہتے ہیں کیا ہم نماز قصر کیا کریں۔ فرمایا:۔ سفر تو وہ ہے جو ضرورتاً گاہے گاہے ایک شخص کو پیش آوے نہ یہ کہ اس کا پیشہ ہی یہ ہوکہ آج یہاں کل وہاں اپنی تجارت کرتاپھرے۔ یہ تقویٰ کے خلاف ہے کہ ایسا آدمی آپ کو مسافروں میں شامل کرکے ساری عمر نماز قصر کرنے میں ہی گذار دے۔ صنعتِ کُفّار سے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے :۔ ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ جب ریل دجال کا گدھا ہے تو ہم لوگ اس پر کیوں سوار ہوں؟ فرمایا:۔ کفار کی صنعت سے فائدہ اُٹھانا منع نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ گھوڑی کو گدھے کے ساتھ ملانا دجل ہے۔ پس ملانے والا دجال ہے۔ لیکن آپ برابر خچر پر سواری کرتے تھے۔ اور ایک کافر بادشاہ نے ایک خچر آپ کو بطور تحفہ کے بھیجی تھی اور آپ اس پر برابر سواری کرتے رہے۱؎ ۱۹؍مارچ ۱۹۰۷ئ؁ ڈوئی کی ہلاکت کا نشان :۔ فرمایا:۔ ڈوئی کے ساتھ کوئی ہمارا ذاتی جھگڑا نہ تھا بلکہ وہ مذہب عیسوی کا اس زمانہ میں ایک ہی پیغمبر تھا اور تمام دنیا کے مسلمانوں کو ہلاک کرنے کے واسطے دُعا اور کوشش میں مصروف