جھنڈ یابودی:۔
جھنڈ یعنی بودی رکھی جاتی ہے اس کے متعلق کیا حکم ہے ۔فرمایا:۔
ناجائز ہے۔ ایسا نہیں چاہیئے۔
مخرم پر تابوت کا بنانا:۔
اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ محرم پر جو لوگ تابوت بناتے ہیں اور محفل کرتے ہیں۔ اس میں شامل ہونا کیسا ہے ؟
فرمایا کہ:۔ گناہ ہے ۔۱؎
۹؍ مارچ ۱۹۰۷ئ
رسول کے ذریعہ روحانی پرورش :۔ الہام الٰہی ’’ہزاروں تیرے پروں کے نیچے ہیں
پر فرمایا کہ:۔
اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو رسول آتا ہے اس کے ذریعہ سے ایک باطنی پرورش انسانوں کی ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے اول نزول فیضان اس پر ہوتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے دوسروں کو بھی حاصل ہوتا ہے جیسا کہ مولوی معنوی صاحب فرماتے ہیں ؎
قطب شیرو صید کردن کاراو باقیاں ہستند باقی خوار او
ٓاصل غرض جو تقویٰ اور ایمان سے ہے وہ تو سب کو حاصل ہو ہی جاتی ہے کسی کو بلا واسطہ اور کسی کو بالواسطہ اصل مقصود تو یہ ہے کہ انسان کامل ایمان حاصل کرے اور ابدی نجات کو پالے۔ اگریہ بات خداتعالیٰ کے فضل سے حاصل ہوجائے تو پھر اس کی مثال ایسی ہے ۔ جیسا کہ کچھ آدمی راہ چلتے ہیں اور کچھ دوسرے ان کے ذریعہ راہ کو پہچانتے ہیں۔ منزل مقصود پر پہنچ کر سب برابر ہوجاتے ہیں۔ با عتبار بہشت میں داخل ہوجانے کے تو سب مومن برابر ہو جائیں گے۲؎۔
۱۰؍مارچ ۱۹۰۷ئ بوقت دس بجے دن
دنیوی معاملات کے سبب کسی سے بعض نہ رکھیں:۔
ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب حکیم محمد حسین صاحب قریشی