فرمایا:۔ لوگ سمجھ لیے ہیں کہ مومن ہیں اور مسلمان ہیں لیکن دراصل وہ نہیں ہوتے۔ زبانی اقرار تو ایک آسان بات ہے لیکن کر کے دکھانا اور بات ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَکُوْٓا اَنْ یُّتْرَکُوْ ٓا اَنْ یَّقُوْلُوْ ٓا اٰمَنَّا وَھُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ (العنکبوت :۳) یعنی کیا لوگ گمان کرتے ہیں کہ وہ مومن اور پکے ایماندار ہیں اور ابھی وہ آزمائے نہیں گئے۔ پس جب تک آزمائش نہ ہو ایمان کوئی حقیقت نہیں رکھتا ۔ بہت لوگ ہیں جو آزمائش کے وقت پھسل جاتے ہیں اور تکلیف کے وقت ان کا ایمان ڈگمگا جاتا ہے۔ ایک یہودی کا قصہ ہے جو کہ ایک بڑا طبیب گذرا ہے اور جس کا نام ابوالخیر تھا کہ ایک دفعہ وہ ایک کوچہ میں سے گذر رہا تھا جب کہ اس نے ایک شخص کویہ پڑھتے ہوئے سنا کہ اَحَسِبَ النَّاسُ الآیتہ ۔ اگرچہ وہ یہودی تھا۔ اس نے آیت کو سن کر اپنے ہاتھوں سے ایک دیوار پر ٹیک لگالی اور سرجھکا کر رونے لگا۔ جب رو چکا تو اپنے گھرآیا اور جب وہ سوگیا تو اس نے دیکھا کہ آنحضرت ﷺ تشریف لائے اور انہوں نے آکر فرمایا کہ اے ابوالخیر !تعجب ہے کہ تیرے جیسا فضل وکمال والا انسان مسلمان نہ ہو۔ صبح جب اٹحا تو اس نے تمام شہر میں اعلان کردیا کہ میں آج مذہب اسلام قبول کرتا ہوں۔ فرمایا کہ یہود کا قبول اسلام :۔ یہودی اگرچہ آجکل بہت تھوڑے ہیں لیکن وہ اصل میں بہت سے مسلمان ہوگئے تھے جیسا کہ اوپر ایک قصہ بیان بھی کیا ہے کچھ تو آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں اور کچھ دیگر سلاطین کے زمانہ میں ۔ ایک شخص کا قصہ ہے کہ اس نے ایک یہودی کو بہت نصیحت کی کہ تو مسلمان ہوجا۔ اس یہودی نے جواب دیا کہ میں جانتا ہوں کہ اسلام کوئی آسان مذہب نہیں۔ صرف منہ سے کہدینا کوئی بڑی بات نہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔ میں نے اپنے ایک بیٹے کا نام خالد رکھا تھا یعنی ہمیشہ رہنے والا اور دوسرے دن میں اس کا گاڑ بھی آیاتھا۔ پس صرف نام رکھانے سے کچھ نہیں ہوتا۔ مگر انسان کا نام رکھا ہوا اگر خطا جاتا ہے تو خدا کا نہیں۔ خدا جس کا نام رکھتا ہے وہی ٹھیک ہوتا ہے۔ خواب اور تعبیر:۔ ایک دفعہ ہمارے والد صاحب نے ایک خواب دیکھا کہ آسمان سے تاج اترا اور انہوں نے فرمایا یہ تاج غلام قادر کے سر پر رکھ دو (آپ کے بڑے بھائی)مگر اس کی تعبیر اصل میں ہمارے حق میں تھی جیسا کہ اکثر دفعہ ہوجاتا ہے کہ ایک عزیز کے لیے خواب دیکھو اور وہ دوسرے کے لیے پوری ہوجاتی ہے ۔ اور دیکھو کہ غلام قادر تو وہی ہوتا ہے جو قادر کا غلام اپنے آپ کو ثابت بھی کردے اور انہیں دنوں میں مجھ کو بھی ایسی ہی خوابیں آیت تھیں۔ پس میں دل میں سمجھتاتھا کہ یہ تعبیر الٹی کرتے ہیں۔ اصل میں اس سے میں مراد ہوں۔ سید عبدالقادر جیلانی ؒ نے الہام کے ذریعہ سے عبدالقادر رکھا ہے۔ حقہ نوشی:۔