پھر چلے آتے ہیں یارو ! زلزلہ آنے کے دن ‘‘ فرمایا: پیسہ اخبار جو ایک لاکھ چھپاہے اور ایک ایک پرچہ کو کئی کئی آدمی پڑھیں گے تو اس طرح زلزلہ والی پیشگوئی کئی لاکھ آدمیوں تک پہنچ جائے گی۔ اس نظم ۱؎ میں ہم نے لوگوں کو نیک نصائح کی ہیں اور مخلوق کو توبہ کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے اور اسلام کی طرف دعوت کی ہے ۔ ایڈیٹر نے لکھا ہے کہ مجھے اس کے ساتھ اتفاق نہیں تو کیا وہ نہیں چاہتا کہ لوگ نیک بنیں؟ امرتسر میں ایک رشید فرمایا: امرتسر ایک ایسی جگہ ہے جس میں مادہ رُشد کے لوگ حق کو قبول کرنے والے کم ہوتے ہیں۔ آج وہاں سے ایک خط آیا ہے جس میں ایک شخص لکھتاہے کہ میں کتاب چشمہ مسیحی پڑھ کر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اسلام کے واسطے اس قسم کی تائید اور اخلاص ایک مفری کی تحریر میں نہیں ہو سکتا۔ اس واسطے میں آپ کے مریدوں میں شامل ہوتا ہوں۔ میرا نام مبائعین میں لکھاجائے ۔ فرمایا: مجھے خوشی ہوئی کہ اس کتاب کے ذریعہ سے ایک جان بچ گئی ۔ ۲؎ ۷؍اپریل ۱۹۰۶ئ؁:۔ خدا تعالیٰ کی لا انتہاقدرتوں پر ایمان پیدا کر و:۔ اَنَا اٰتِیْکَ بِہٖ قَبْلَ اَنْ یّرْتَدَّ اِلَیْکَ طَرْفُکَ ( النمل: ۴۱) کے معنی ایک شخص نے پوچھے تو فرمایا: ایک پَل میں عرشِ بلقیس کے آجانے میں استبعاد کیاہے ؟ اصل میں ایسے اعتراض ان لوگوں کے دلوں