(۲) خط سے سوال پیش ہوا کہ میں بوقت سحر بماہ رمضان اندر بیٹھا ہوا بے خبری سے کھاتا پیتا رہا۔ جب باہر نکل کردیکھا تو معلوم ہوا کہ سفیدی ظاہر ہوگئی ہے۔ کیا وہ روزہ میرے اوپر رکھنا لازم ہے یا نہیں؟
حضرت نے فرمایا کہ :۔
بے خبری میں کھایا پیا تو اس پر اس روزہ کے بدلے میں دوسرا روزہ لازم نہیں آتا ۔
(۳) پھر سوال پیش ہوا کہ کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ سے فرضی روزے مراد ہیں یا اور روزے مراد ہیں؟فرمایا:۔
کُتِبَ سے فرضی روزے مرادہیں۱؎
۱۲؍فروری ۱۹۰۷ئ
(بوقت ظہر)
افغانستان میں مذہبی آزادی نہیں ہے:۔
ایک مولوی صاحب حدود ِ افغانستان سے حضرت کی ملاقات کے لیے آئے ہوئے تھے۔ مصافحہ کے بعد حضرت نے ان کے کوائف ِ سفر و صعوبت راہ کی حالت دریافت فرمائیبعدازاں حکومتِ افغانستان کی عدم حریت و آزادی کے متعلق ذکر ہوا۔۲؎
فرمایا کہ :۔
اخبارات میں جو آج کل لکھا جا رہا ہے کہ حکومت افغانستان میں ہر مذہب کے لوگوں کو عام آزادی حاصل ہے سراسر دروغ بے فروغ ہے کیونکہ اگر افغانستان میں ہندوستان حریت وآزادی ہر مذہب کے لوگوں کو حاصل ہوتی تو اخوندزادہ حضرت مولوی عبداللطیفؓ کو اس بیدری سے اختلافِ مذہب کے سبب اس حکومت میں ہلاک نہ کیا جاتا۔ ۱؎