حضرت نے فرمایا:۔
الہام کا بڑا نازک معاملہ ہے ۔ انسان کو اپنے اعمال صاف کرنا چاہیئے ۔ الہام کا مہبط صاف ہونا چاہیئے ۔ اب جو خدا تعالیٰ کی چلائی ہوئی ہوا چل رہی ہے۔ یہی ہوا بعض انسانوں کے جسموں کے لیے مفید اور بعض کے لیے مفسدہوگی۔ اگر کسی کا اندر غلیظ ہو۔ معدہ گندہ ہو اور بیمار ہو تو اس کو اچھی غذا مضر ہوگی۔ ایسا ہی خدا کا کلام ہے۔ ابھی تھوڑے روزے ہوئے فقیر مرزا ساکن دوالمیال ضلع جہلم جس نے ہماری مخالفت میں لوگوں کو الہام سنایا کہ مجھے عرش سے آواز آئی ہے کہ مرزا جھوٹا ہے رمضان میں مرجاوے گا اور اسی پر اس نے بس نہیں کی بلکہ لوگوں کو کہا کہ یہ معمولی بات نہ سمجھو۔ میرا دستخط لے لو کہ یہ بات ضرور ہونے والی ہے اور خود اس نے اپنا دستخط کر کے اور بہت سے لوگوں کو اپنے الہام کا گواہ ٹھہرایا اور ان کے بھی دستخط لیے۔ جب رمضان کا مہینہ آیا تو خود ہی مرگیا۔
(بوقت ظہر)
طاعون کا علاج:۔
عام نمازیوں سے پیشتر ہی حضرت اقدس نماز ظہر کے لیے مسجد میں تشریف لے آئے۔ کسی نے ذکر کیا کہ بعض قرب وجوار کے دیہات