کا ایک پرانا الہام بیان فرمایا جو کسی شخص کے متعلق ہے:۔
’’ فَارْتَدَّا عَلٰی اٰثَارِھِمَا وَوُھِبَ لَہٗ الجَنَّۃُ ۲؎۔ اتنے میں طاقت بالا اس کو کھینچ کر لے گئی۔‘‘
صبح کی سنتوں کے بعد نفل:۔
مفتی محمد صادق صاحب نے ایک شخص کے خط میں سے بیان کیا کہ وہ پوچھتا ہے کہ جب صبح روشن ہو جائے تو اس وقت فرضوں سے پہلے صبح کی سنتوں کے بعد نوافل کی نماز درست ہو سکتی ہے یا نہیں؟
حضرت اقدس و مولوی نور الدین صاحب نے فرمایا کہ :۔
دو رکعت سُنت کے سوا فرضوں سے پہلے اور کوئی نماز جائز نہیں۔
حل مشکلات :۔
پھر مفتی محمد صادق صاحب نے ایک شخص کا خط پیش کیا کہ وہ پوچھتا ہے کہ مشکلات و مصائب کے وقت کیا کرنا چاہیئے ؟
حضرت اقدس نے فرمایا کہ :۔
استغفار بہت پڑھے اور اپنے قصوروں کی اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرے۳؎۔
۲۶؍ جنوری ۱۹۰۷ئ
(بوقت ظہر)
ایک احمدی بھائی کا خط پیش کیا گیا کہ میں نے ایک احمدی بھائی کے دو بیٹوں کا معالجہ کیا تھا ایک ان میں سے شفایاب ہوا اور دوسرا مرگیا اور اس بھائی نے دس روپے فیس کے دئیے تھے کیا وہ میرے لیے جائز ہیں؟
فرمایا:۔
ہاں جائز ہے
ولیمہ :۔ تعریف ولیمہ بھی اس ضمن میں پوچھی گئی تھی ۔ فرمایاکہ:۔
ولیمہ یہ ہے کہ نکاح کرنے والا نکاح کے بعد اپنے احباب کو کھانا کھلائے۱؎
۲۷؍جنوری ۱۹۰۷ئ