فرمایا:۔ بے شک ہماری طرف حنفی مذہب کی کتابیں ہی ہیں۔ اعمال کی اصل روح تو معرفتِ الٰہی و اخلاص ہے۔ یہ نہ ہو تو یہ لفظی جھگڑے ہیچ ہیں ہماری بعثت کی ایک بھاری غرض یہ ہی ہیلہ کہ ہم مسلمانوں کو عملاًمسلمان بناویں ۔ ۱؎ بلا تاریخ۲؎۱؎ چند فقہی مسائل :۔ (۱) ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ روزہ دار کو آئینہ دیکھنا جائز ہے یا نہیں۔ فرمایا:۔ جائز ہے (۲) اسی شخص کا ایک اور سوال پیش ہوا کہ حالت ِ روزہ میں سر کو یا داڑھی کوتیل لگانا جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا:۔ جائز ہے (۳) اسی شخص کا ایک اور سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کی آنکھ بیمار ہوتو اس میں دوائی ڈالنی جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا:۔ یہ سوا ل ہی غلط ہے ۔ بیمار کے واسطے روزہ رکھنے کا حکم نہیں۔ (۴) اسی شخص کا یہ سوال پیش ہوا کہ جو شخص روزہ رکھنے کے قابل نہ ہو۔ اس کے عوض مسکین کو کھانا کھلانا چاہیئے ۔ اس کھانے کی رقم قادیان کے یتیم فنڈ میں بھیجنا جائز ہے یا نہیں؟ ایک ہی بات ہے خواہ اپنے شہر میں مسکین کو کھلائے یا یتیم اور مسکین فنڈ میں بھیج دے ۔ (۵) سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کو خوشبو لگانا جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا: جائز ہے ۔ (۶) سوال پیش ہوا کہ روزہ دار آنکھوں میں سرمہ ڈالے یا نہ ڈالے ؟ فرمایا:۔