۱۹؍مارچ ۱۹۰۶ئ
ایک نشان ۔ فرمایا:۔
ایک فکر میں ہوں اور توجہ کرتاہوں کہ اگر پتہ لگ جائے کہ کس ماہ میں آئندہ زلزلہ آنے والا ہے تو یہ پھر ایک بڑا نشان ہو جاتاہے ۔ متعصب آدمی کا تو کیا ذکر ہے ۔ لیکن غور کرنے والے کے واسطے یہ ایک بڑا نشان ہے ۔
ایک الزامی نکتہ :۔
فرمایا:
عیسائیوں کے خدا سے تو آدمؑ ہی اچھا رہا۔ کیونکہ آدم کے سامنے تو فرشتوں نے سجدہ کیا تھا اور ایک شیطان جس نے سجدہ نہیں کیا تھا وہ ذلیل کیا گیا اور نکالا گیا۔ برخلاف اس کے عیسائیوں کا خدا شیطان کے پیچھے پیچھے لگتا پھرا۔ اور شیطان کہہ سکتاہے کہ چونکہ اس نے مجھے سجدہ نہیں کیا تھا ۔ اس واسطے ذلیل ہوا۔ اور پھانسی دیا گیا۔
یسوع مسیح کا ایک کمزور انسان ہونا ثابت ہے :۔
فرمایا:
عیسائی لوگ یسُوع کی تعریف میں کہا کرتے ہیں کہ وہ بے گناہ تھا۔ حالانکہ بے گناہ ہونا کوئی خوبی نہیں ۔ خوبی تو اس میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اعلیٰ درجہ کے تعلقات ہوں اور انسان قربِ الٰہی کو حاصل کرے۔ چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ یسُوع کی لوگ حد سے زیادہ نا جائز عزت کریں گے ۔ اس واسطے پہلے ہی سے اس کا وہ حال ہوا جس سے ہر بات میں اس کا عجز اور کمزور انسان ہونا ثابت ہوتا ہے ۔
معنی التوفی :۔
فرمایا:
ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ حضرت عیسیٰؑ کا یہ قول کہ فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ ( المائدہ: ۱۱۸) اس کے یہ معنی ہیں کہ جب تُونے مجھے آسمان پر اُٹھالیا ۔ اگر قیامت کے دن حضرت عیسیٰؑ یہ کلمہ بولے گا تو گویا