بروقت رُخصت حضرت اقدس نے فرمایا کہ :
ہمیں آپ کی ملاقات سے بہت خوشی ہوئی ہے۔افسوس ہے کہ قیام بہت تھوڑا ہے۔؎ٰ
بلاتاریخ ؎ٰ
کوئی نسخہ حکمی نہیں
ہمارے گھر مرزاصاحب (عالی جناب مرازا غلام مرتضیٰ خانصاحب مرحوم) پچاس برس تک علاج کرتے رہے۔وہ اس فن طبابت میں بہت مشہور تھے،مگر اُن کا قوم تھا کہ کوئی حکمی نسخہ نہیں ملا۔حقیقت میں انہوں نے سچ فرمایا، کیونکہ اﷲ تعالیٰ کے اذن کے بغیر کوئی ذرہ جو انسان کے اندر جاتا ہے کوئی اثر نہیں کرسکتا۔
حکام اور برادری سے سلوک
ایک شخص نے پوچھا کہ حکام اور برادری سے کیسا سلوک کریں؟ فرمایا :
ہر ایک سے نیک سلوک کرو۔حکام کی اطاعت اور وفاداری ہر مسلمان کا فرض ہے۔وہ ہماری حفاظت کرتے اور ہر قسم کی مذہبی آزادی ہمیں دے رکھی ہے۔میں ا سکو بڑی بے ایمانی سمجھتا ہوں کہ گورنمنٹ کی اطاعت اور وفاداری سچے دل سے نہ کی جاوے۔
برادری کے حقوق ہیں۔اُن سے بھی نیک سلوک کرنا چاہیے؛البتہ ان باتوں میں جو اﷲ تعالیٰ کی رضا مندی کے خلاف ہیں۔ان سے الگ رہنا چاہیے۔
ہمارا اصول تو یہ ہے کہ ہر ایک سے نیکی کرو اور خدا تعالیٰ کی کل مخلوق سے احسان کرو۔