رؤیا میں فرشتے دیکھنا فرشتوں پر ذکر چل پڑا کہ یہ خواب مین ہمیشہ خوبصورت لڑکوں کی صورت و شکل میں نظر آتے ہیں۔اس پر حضور ؑ نے اپنے چند ایک سابقہ رؤیا بیان فرمائے جن کو ہم اس نیت سے درج کر دیتے ہیں کہ اُن میں سے اگر کووئی شائع نہیں ہوا تو اب ہو جائے۔ (۱) ایک فرشتہ ایک چبوترہ پر بیٹھا ہے اور ایک عجیب روٹی نان کی مثل چمکتی ہوئی اس کے ہاتھ میں ہے وہ روٹی بہت ہی عمدہ اور اعلیٰ قسم کی نظر آتی ہے۔مجھے وہ روٹی دے کر کہتا ہے کہ یہ تمہارے لیے اور تمہارے ساتھ کے درویشوں کے لیے ہے۔اس رؤیا کو عرصہ قریباً ۳۰ سال کا ہو گیا ہوگا۔ (۲) فرمایا : ایک فرشتہ کو میں نے ۲۰ برس کے نوجوان کی شکل میں دیکھا۔صورت اس کی مثل انگریزوں کے تھی اور میز کرسی لگائے ہوئے بیٹھا ہے۔میں نے اس سے کہا کہ آپ بہت ہی خوبصورت ہیں۔اس نے کہا۔ہاںمیں ورشنی آدمی ہوں۔یہ رؤیا کوئی ۲۵ برس کا ہوگا ۔؎ٰ رجوع کا صحیح وقت نزول بلا سے پہلے ہوتا ہے عادت اﷲ یہی ہے کہ جب انسان امن کے زمانہ میں ہو اور وہ گذر جاوے اور اس اثناء میں کوئی رجوع خدا تعالیٰ کی طرف حقیقی اور اخلاص سے نہ کیا ہو تو پھر خطرناک زمانہ میں واویلا شور مچانا اس کے کام نہیں آیا کرتے۔یہ تو وہی فرعون کی مثال ہوئی کہ جب ڈوبنے لگا تو کہا کہا ب میں موسیٰ اور ہارون کے خد اپر ایمان لایا۔ مشکل یہ ہے کہ دنیا داروں کو اُن کے اپنے سلسلوں اور پیچ در