انہیں اعتراضوں کو لے کر پنڈت دیانند صاحب نے پیش کر دیا۔اگر مولوی عبید اﷲ صاحب نے وید پڑھے ہوتے تو وہ ویدوں سے اس کا جواب دیتے۔غرض زبان کا سیکھنا ضروری ہے؎ٰ۔ واقفین کی تعلیم و تربیت مجھے یہ بھی شبہ ہے کہ دماغی حالتیں کچھ اچھی نہیں ہیں۔ بہت ہی کم زیسے لڑکے ہوتے ہیں جن کے قویٰ اعلیٰ درجہ کے ہوں؛ ورنہ اکثر کو سل یادق ہو جاتی ہے۔ پس ایسے کمزور قویٰ کے لڑکے بہت محنت برداشت نہیں کر سکتے۔ اس لحاظ سے جب ہم دیکھتے ہیں تو اور بھی فکر دامنگیر ہوتا ہے کیونکہ ایک طرف تو ہم ایسے لڑکے تیار کرنا چاہتے ہیں جو دین کیلئے اپنی زندگی وقف کریں اور فارغ التحصیل ہو کر خدمت دین کریں مگر وہ دوسری طرف اس قسم کی مشکلات ہیں۔ اسلئے ضروری ہے کہ اس سوال پر بہت فکر کیا جاوے۔ہاں میں یہ بھی دیکتا ہوں کہ جو بچے ہمارے اس مدرسہ میںآتے ہیں، اُن کا آنا بھی بے سود نہیں ہے۔ان میں اخلاص اور محبت پائی جاتی ہے اس لیے اس موجودہ صورت اور انتظام کو بدلنا بھی مناسب نہیں ہے۔ میرے نزدیک یہ قاعدہ ہونا چاہیے تھا کہ ان بچوں کو تعطیل کے دن مولوی سید محمد احسن صاحب یا مولوی حکیم نور الدین صاحب زبانی تقریروں کے ذریعہ ان کو قرآن شریف اور علم حدیث اور مناظرہ کا ڈھنگ سکھاتے اور کم از کم دو گھنٹہ ہی اس کام کے لیے رکھے جاتے۔ میں یقینا کہتا ہوں کہ زبانی تعلیم ہی کا سلسلہ جاری رہا ہے اور طب کی تعلیم بھی زبانی ہوتی آئی۔ زبانی تعلیم سے طالب علموں کوخود بھی بولنے اور کلام کرنے کا طریق آجاتا ہے۔ خصوصاً جبکہ معلم فصیح و بلیغ ہو۔ زبانی تعلیم سے بعض اوقات ایسے فائدے ہوتے ہیں کہ اگر ہزار کتاب بھی تصنیف ہوتی تو وہ فائدہ نہ ہوتا۔ اس لیے اس کا التزام ضروری ہے۔ تعطیل کے دن ضرور ان کو سکھا یا جاوے۔ پھر باقاعدہ اُن کو قرآن شریف سنایا جاوے۔ اس کے حقائق و معارف بیان کیے جاویں اور ان کی تائید میں احادیث کو پیش کیا جاوے۔اس کے حقائق و معارف بیان کیے جاویں اور ان کی تائید میں احادیث کو پیش کیا جاوے۔ عیسائی جو اعتراض اسلام پر کرتے ہیں اُن کے جواب ان کو بتائے جائیں اور اس کے بالمقابل عیسائیوں کے مذہب کی حقیقت کھول کر اُن کو بتائی جاوے تا کہ وہ اس سے خوب واقف ہو جاویں۔ ایس اہی دہریوں اور آریوں کے اعتراضات اور اُن کے جوابات سے اُن کو آگاہ کیا جاوے۔ اور یہ سب کچھ سلسلہ وار ہو۔ یعنی کسی ہفتہ کچھ اور کسی ہفتہ کچھ۔ اگر یہ التزام کر لیا گیا تو میں یقینا جانتا ہوں کہ بہت کچھ تیار کر لیں گے۔نری عربی زبان کی واقفیت