۲۰؍نومبر ۱۹۰۵ء؁ دوتازہ الہامات آجکل اعلیٰ حضرت حجۃ اﷲ مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا علی العموم معمول ہے کہ صبح کو دس بجے کے قریب نئے مہمانخانہ میں جہاں سیٹھ عبد الرحمٰن صاحب نزیل ہیں تشریف لے آتے ہیں۔ دوسرے احباب بھی حاضر ہو جاتے ہیں اور بارہ بجے کے قریب تک وہاں بیٹھے رہتے ہیں۔ کل آپ نے قبل ظہر اپنا تازا الہام سنایا جو ۱۹؍کی شب کو ہوا۔ فرمایاؔ : رات عجیب طرز کا الاہم ہوا تھا۔ اگر چہ اس سے پہلے اس مفہوم کا ایک الہام ہو چکا ہے۔ مگر یہ طرز عجیب ہے۔ انی معک یا ابن رسول ﷲ دوسرا الہام اس کے ساتھ یہ ہے : سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کرو علی دین واحد اس پر فرمایا : پہلے ایک الہام ہوا تھا جس کو عرصہ ہوتا ہے۔ سلمان منا اھل البیت مثرب الحسن۔ یصالح بین الناس ؎ٰ دوسرے الہام کے متعلق فرمایا کہ یہ امر جو ہے کہ سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کرو۔علی دین واحد یہ ایک خاص قسم کا امر ہے۔ احکام اور امر کی دو قسمیں احکام اور امر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک شرعی رنگ میں ہوتے ہیں جیسے نماز پڑھو، زکوٰۃ دو، خون نہ کرو وغیرہ۔اس قسم کے اوامر میں ایک پیشگوئی بھی ہوتی ہے کہ گویا بعض لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اس کی خلاف ورزی کریں گے