تھی کہ اُن کو برائی اور منتشر ہونے سے روک سکتی۔ یہ خدا کا فضل ہے جس پر چاہے کرے۔ اﷲ تعالیٰ کیزات میں ایک کشش اور جذب ہے وہ جزب خدا تعالیٰ اپنے کامل نبی میں رکھ دیتا ہے۔ آنحضرت ﷺ کے صحابہؓ نے کس قدر وفاداری کا نمونہ دکھایا۔جس کی نطیر نہ پہلے تھی نہ آگے دکھائی دیتی ہے۔ لیکن خدا چاہے تو وہ پھر بھی ویسا ہی کر سکتا ہے۔ ان نمونوں سے دوسروں کے لیے فائدہ ہے۔ اس جماعت میں خدا تعالیٰ ایسے نمونے پیدا کر سکتا ہے۔۴؎ خدا تعالیٰ نے صحابہؓ کی تعریف میں کیا خوب فرمایا ہے۔ من المومنین رجال صدقو اما عا ھدو ااﷲ علیہ ھمنہم من قضی نحبہ ومنہم من ینتظر (الاحزاب : ۲۴) مومنوں میں ایسے مرد ہیں جنہون نے اس وعدہ کو سچا کر دکھایا جو انہوں نے خدا کے ساتھ کیا تھا۔ سو ا۲ن میں سے بعض اپنی جانیں دے چکے اور بعض جانیں دینے کو تیار بیٹھے ہیں۔ صحابہؓ کی تعریف میں قرآن شریف سے آیات اکٹھی کی جائیں تو اس سے بڑھ کر کوئی اُسوہ حسنہ نہیں؎ٰ