نبی کا بڑا معجزہ
لیکن خدا سب کچھ کر سکتا ہے۔ دراصل بڑا معجزہ یہی ہے کہ فرستادہ کی علتِ غائی باطل نہ ہو جاوے۔ حضرت رسول کریم ﷺ کے صد ہا معجزات ہیں لیکن سب سے بڑا یہی ہے کہ جس بات کا دعویٰ کیا تھا اس کو پورا کر دکھایا۔طبیب حاذق اسی طرح پہچانا جاتا ہے کہ بڑے بڑے بیمار اس سے شفا پائیں تب ہی اس کا دعویٰ سچا ثابت ہو۔ ۲؎
صحابہ کرام کی مثالی وفاداری
حضرت نبی کریم ﷺ کی بعثت کے وقت قوم عرب کے تمدن اور اخلاق اور روحانیت کا کای حال تھا۔ گھر گھر میں جنگ اور شراب نوشی اور زنا اور لوٹ مار۔ غرض ہر ایک بدی موجود تھی۔ کوئی نسبت اور تعلق خدا کے ساتھ اور اخلاق فاضلہ کے ساتھ کسی کو حاصل نہ تھا۔ ہر ایک فرعون بنا پھرتا تھا، لیکن آںحضرت ﷺ کے آنے سے جب اسلام میں داخل ہوئے تو ایسی محبت الٰہی اور وحدت کی روح ان میں پیدا ہو گئے کہ ہر ایک خدا کی راہ میں مرنے کے لیے تیار ہو گیا۔؎ٰ انہوں نے بیعت کی حقیقت کو ظاہر کر دیا اور اپنے عمل سے اس کا نمونہ دکھادیا۔ اب تو بعض لوگ بیعت میں داخل ہوتے ہیں تو ذرا سے ابتلاء سے گھبرا جاتے ہیں۔مال اور جسمانی آرام سے بڑھ کر جان پیاری ہوتی ہے۔صحابہؓ نے سب سے پہلے اپنی عزیز جان کو فدا کیا۔ ۲ ؎ برخلاف اس کے یسوع کے شاگردوں میں کوئی بات نہیں دیکھتے جس سے یسوع کی کامیابی پر دلیل پکڑی جائے۔ پطرس نے انکار کیا، ۳؎ بلکہ لعنت کی۔ یہودا نے گرفتار کرایا۔ باقی بھاگ گئے۔ معلوم ہوتا ہے اُن کے ہادی میں کچھ کشش نہ