ذریعے سے سچے اور جھوٹے مذہب میں ایک امتیاز پیدا ہوتا ہے اور انسان کو سفلی زندگی سے دل سرد ہو کر عالم جا ودانی کی طرف رغبت پیدا ہوتی ہے۔ ان لوگوں کے نزدیک تہذیب اس کا نام ہے کہ انسان دنیا کا کیڑا بن جاوے۔ خدا کو بھول جاوے اور ظاہری اسباب کی پرستش میں لگ جائے۔ ۲؎ مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک تہذیب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہو جائے اور اس کی عظمت اور ہیبت دل میں بیٹھ جائے اور دل کو سثی پاکیزگی حاصل ہو جائے۔
یورپ میں جب عیسائیت پھیلی تھی تو اس وقت یورپ کس قدر تاریکی اور سخت بُت پرستی میں مبتلا تھا۔ پھر ان وحسی قوموں پر عیسائیت کا کیا اثر ہوا۔ صرف یہ کہ ایک بت پرستی کی جگہ دوسری بت پرستی قائم ہو گئی۔