معاون ہوگا اور انکی سیاہ کاریوں کا ثواب؎ٰ اُن کے نامۂ اعمال میں ثبت ہوتا رہے گا۔ فرمایا: اولاد کی آرزو کے لیے حضرت زکریا علیہ السلام کا سادل درکار ہے۔ اﷲ تعالیٰ کا قرآن کریم میں اس کا ذکر کرنا اس لیے ہے کہ حضرت زکریاؑ کی دعا ولدِ صالح کے لیے مومنوں کے لیے ُسوہ ٹھہر جائے۔ فرمایا: زندگی نا قابل اعتبار ہے۔ فرصت بہت کم ہے۔ ہر ایک کو چاہے کہ دین کی فکر میں لگ جائے۔ اس سے بہتر نسخہ عمر بڑھانے اور برکت کا نہیں۔
بدر جلد ۱ نمبر ۱۷ صفحہ ۲ مورخہ ۲۷؍جولائی ۱۹۰۵ء
۲۶؍جولائی ۱۹۰۵ء
بوقت نماز فجر
اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کا موقع
آج صبح تین بجے کے قریب زلزلہ کا سخت دھکا لگا۔ صبح کی نماز میں حضرت تشریف لائے۔ فرمایا:
کل میں دعاکر رہا تھا کہ ایسے لوگ شرارتوں میں بڑھ رہے ہیں اور غفلت نے اُن کے قلوب موٹے کر دیئے ہیں کہ اگر یونہی سکون و قرار رہا تو ان کا استہزاء ترقی کر جائے گا۔ اس سلسلہ کو جاری رہنا چاہیے۔ فرمایا:
اب ان مادہ پرست منکر ان قدرتِ الٰہی کا مقابلہ اﷲ تعالیٰ سے آپڑا ہے۔ یہ حکم لگاتے ہیں کہ کوئی آفت آنے والی نہیں۔ آخر میں فرمایا کہ :
ہماری جماعت کے لیے اب عمدہ وقت ہے کہ ایک تبدیلی اپنے اندر پیدا کر لیں۔ اس لیے کہ اﷲ تعالیٰ بھی اُن کے لیے تبدیلی کرے۔
فرمایا :
خدا تعالیٰ کا معاملہ انسان کے ساتھ اس کے گمان اور تبدیلی کے اندازہ پر ہوتا ہے سو خدا تعالیٰ پر نیک گمان رکھو اور دعا اور امید میں کبھی نہ تھکو اور نہ مایوس ہو۔