کیا اور نسخہ لکھنے کے وقت ھوالشافی لکھنا شروع کیا۔ اسلام کی بے مثال تائید حضرت کی خدمت میں مولوی محمد علی صاحب ایم-اے نے پالم پور کے ایک انگریز کا خط پڑھ کر سنایا۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ مجھے اسلام کے ساتھ دل چسپی ہے اور آپ کے رسالہ میں جیسی اسلام کی تائید ہے ایسی میں نے کہیں نہیں دیکھی۔؎ٰ ۱۷؍جون ۱۹۰۵ء؁ کشفِ صحیح سے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی صحبت حاصل ہو سکتی ہے ذکر آیا کہ شاہ ولی اﷲ صاحب نے لکھا ہے کہ میں بھی تابعین میں سے ہوں کیونکہ ایک جن نے زمانہ نبی کریم ﷺ کا پایا تھا میں نے اس سے ملاقات کی۔ فرمایا : اس سے بہتر کشفِ صحیح ہے جو بیداری کا حکم رکھتا ہے جو لوگ بذریعہ کشفِ صحیح آنحضرت ﷺ کی صُحبت حاصل کرتے ہیں وہ اصحاب میں سے ہیں۔۲؎ ۲۶؍جون ۱۹۰۵ء؁ ہمارا دارومدار خدا تعالیٰ کے حکم پر ہے ایک دوست ۳؎ نے تحریک کی کہ جاپان میں تہذیب کی بہت ترقی ہوئی ہے اور عیسائی لو گ اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ تمام جاپانی عیسائی ہوجائیں۔ آریوں نے بھی لاہور میں جاپانی زبان سیکھنے کے واسطے