فرمایا: ۵ مئی؍کو میں نے ایک جامن کا پتہ توڑا۔ اس پر ہر جگہ غور سے دیکھا تو یہی لکھا ہوا پایا۔لالاہ الا اﷲ۔؎ٰ ۱۵؍مئی ۱۹۰۵ء؁ سلسلہ کا مستقبل فرمایا: انبیاء کی زندگی وہی ہوتی ہے جو ابتلاء بھی ساتھ ہو ۔ چپ چاپ کی زندگی جو امن کے ساتھ کھاتے پیتے گذر جائے وہ عمدہ زندگی نہیں ہوتی۔ محنتوں اور مشقتوں کے عد سرٹیفیکیٹ ملا کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ جو خدا نے جاری کیا ہے۔ یہ اب ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا خواہ ہماری محنتوں سے یہ کام پورا ہو خواہ قضاء و قدر سے ایسے امور پیدا ہو جائیں جو اس کام کو پورا کر دیں۔ زلزلہ کے متعلق اشتہار شائع کرنے کا مقصد فرمایا: ہم نے زلزلہ کے متعلق جو اشتہار شائع کیا ہے یہ مخلوق الٰہی کی خیر خواہی کے واسطے ہے اور اس کی مثال ایسے ہے جیسے کہ کسی کے گھر کو آگ لگے ارو کویء جا کر اسے اطلاع دے۔ ہر ایک خطرناک بت جو آئندہ ہونے والی ہوتی ہے جب اس سے کسی کو اطلاع دے جاوے تو ممکن ہے کہ اس کو تشویش ہو۔ مگر یہ اطلاع اس کی بہتری کے واسطے ہے تاکہ آئندہ تباہی سے وہ بچ جاوے۔ بہلول پور علاقہ لائل پور سے ایک خط پڑھا گیا جس میں لکھا تھا کہ ۱۱؍مئی کی رات کو یہاں ایسا زلزلہ آیا کہ پہیل ایسا سخت نہ آیا تھا۔ ذکر آیا کہ اس سے نجومیوں کی بات غلط ہوئی جنہوں نے کہا تھا کہ اب