بیان کرنا ضروری سمجھا یعنی جس کے ساتھ واقعہ ہو جاوے اس کے ساتھ بھی اور جو بچے ہوئے ہیں اُن کے ساتھ بھی۔ افسوس ہے میں خود نہیں آسکا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عصر کے بعد مجھے چکر آتا ہے۔ اور مجھے خبر تک نہیں ہوئی جبتک انہوں نے نہیں لکھا۔ بہرحال باہم ہمدردی ہو اور میں دعا کرتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ ہماری جماعت سے اس طاعون کو اُٹھالے۔؎ٰآمین۔ گیارہ ماہ پہلے زلزلہ کی خبر ذکر ؎ٰ آیا کہ ایک اخبار مین لکھ اہے کہ جو تشی نے پیشگوئی کی ہے کہ اب زلزلہ کا کوئی خوف نہیں۔ فرمایا: ین اور بھی خوشی کی بات ہے۔ خدا نہیں چاہتا کہ اپنے غیب کی خبر میں دنیا داروں کو بھی شامل کرے۔ اب صاف ہو اجئے گا کہ جو تشی سچے ہیں یا خد اکا کلام صحیح ہے۔ اگر یہ جو تشی اور علم طبقات الارض کے ماہر انگریزی سے بڑی عداوت کی جو اس کے متعلق پہلے سے اطلاع دے کر ہزاروں جانوں کوا ور کروڑوں روپے کے مال کو تلف ہوین سے نہ بچالیا۔ کیونکہ انہوں نے چھ ماہ پہلے خبرو اطلاع نہ دی کہ ایسی مصیبت آنیوالی ہے۔ ہم نے تو گیارہ ماہ پہلے خبر دے دی تھی کہ ایسی آفت آنیوالی ہے۔ جس سے مکانات گر جائین گے اور مٹ جائیں گے اور وہ ایک زلزلہ کا دھکا ہوگا۔ اس میں لفظ بھی ایک تھا جس سے ظاہر ہوت اہے کہ پہلا دھکا ہی بہت تیز ہوین والا تھا؛ چنانچہ سب مکانات ایک دفعہ ہی گر گئے یہانتک کہ جو برانڈوں میںتھے وہ دوڑ کر باہر نہیں آسکے اور جو لیٹے ہوئے تھے وہ بیٹھ نہیں سکے اور جو بیٹھے ہوئے تھے اُن کو کھڑا ہونے کا وقت نہیں ملا۔ ۲؎ ۲۹؍اپریل ۱۹۰۵ء؁ ایک رؤیا گذشتہ رات کو ۲ بجنے میں سات منٹ باقی تے جبکہ ہم نے یہ رؤیا دیکھا کہ زمین ہلتی ہے۔ پہلے ہم