سے میں حاضر ہوتا ہوں؛ ورنہ بعض اوقات قریب بہ غش ہو جاتا ہوں۔ پھر حضرت اقدس نے فرمایا کہ : میں بہت دعا کروں گا مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضور کی عافیت چاہیے۔ فرمایا : عافیت ہو ہی جاتی ہے۔ جب میں آپ کے لیے دعا کروں گا۔ حدیث میں آیا ہے من کان فی عون اخیہ کان اﷲ فی عونہ جو اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے اﷲ تعالیٰ اس کا مددگار ہو جاتا ہے۔۳؎ دو الہامات اس کے بعد فرمایا : کل الہام ہوا تھا۔ محونا نا رجھنم؎ٰ اﷲ تعالیٰ کے کلام میں یہ عجیب بات ہوتی ہے کہ بعض اوقات صرفی نحوی ایسی ترکیب پر اعتراض کر اُٹھتے ہیں مگر اﷲ تعالیٰ ان کے ماتحت تو نہیں ہے ۲؎ طاعون کو بھی نارِ جہنم کہا ہے۔ پہلے بھی ایک الہام ہوا تھا یاتی علی جفنم زمان لیس فیہا احد اس کے بعد آپ نے نمازِ ظہر جماعت کے ساتھ معمول کے موافق ادا کی اور آپ تشریف لے گئے ۳؎