ایک الہام
مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے بیان کیا کہ کل جب میں اٹھا تو میری زبان پر یہ جاری تھا جو
حضور کا الہام ہے۔’’آگ سے ہمیں مت ڈرا۔ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے‘‘۔
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ کل مجھے الہام ہوا تھا:
’’چوہدری رستم علی‘‘
اس کے ساتھ اور کچھ نہیں تھا۔؎ٰ
حضرت مفتی محمد صادق کا تقرر بحیثیت ایڈیٹر اخبار البدرؔ
۳۰؍مارچ ۱۹۰۵ء
بسم اﷲ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
اطلاع
میں بڑی خوشی سے یہ چند سطریں تحریر کرتا ہوں کہ اگر چہ منشی محمد افضل مرحوم ایڈیٹر اخبار البدر قضائے الٰہہی سے فوت ہو گئے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے شکر اور فضل سے ان کا نعم البدل اخبار کو ہاتھ آگیا ہے۔ یعنی ہمارے سلسلہ کے ایک برگزیدہ رکن، جوان، صالح اور ہر ایک طور سے لائق جن کی خوبیوں کے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں یعنی مفتی محمد صادق صاحب بھیروی قائمقام منشی محمد افضل مرحوم ہو گئے ہیں۔
میری دانست میں خدا تعالیٰ کے فضل ارو رحم سے اس اخبار کی قسمت جاگ اٹھی ہے کہ اس کو ایسا لائق اور صالح ایڈیٹر ہاتھ آیا۔ خدا تعالیٰ یہ کام ان کے لیے مبارک کرے اور اُن کے کاروبار میں برکت ڈالے ۲؎۔ آمین۔ ثم آمین۔
خاکسار میرزا غلام احمد۔ ۲۳ محرم الحرام ۱۳۲۳ھ علی صاحبہا التحیثہ والسلام
۳۰؍مارچ ۱۹۰۵ء ۲؎