۱۴؍جنوری ۱۹۰۵ء؁ بوقت عصر استخارۂ مسنونہ کی تلقین محبی قاضی غلام حسین صاحب وٹرنری اسسٹنٹ حصر نے عرض کی کہ میری تنخواہ میں دس روپے اضافہ ہوا ہے اور بنگال سے ایک درخواست آئی ہے کہ انسپکٹری کی پوسٹ خالی ہے … روپیہ ماہوار ملیں گے اس لیے مشورۃً استفسار ہے کہ کونسی جگہ منظور کی جاوے۔ آپ نے فرمایا کہ: استخارۂ مسنونہ کے بعد جس طرف طبیعت کا میلان ہو وہ منظو کر لو۔؎ٰ ۱۵؍جنوری ۱۹۰۵ء؁ بوقت ظہر الہامات کو ترتیب دینے کی ہدایت ظہر کے وقت مقدمہ کی پیشگوئی کا اپنے الفاظ پر پورے ہونے کا ذکر رہا کہ خدا تعالیٰ نے جو جو بات جس جس طرح الہام فرمائی ویسی ہی پوری ہو کر رہی۔ حضور ؑ نے فرمایا کہ : ان سب الہاموں کو الگ الگ ترتیب دیکر اور کچھ لکھ کر پھر دنای کے سامنے پیش کیا جاوے تو امید ہے کہ کسی کی ہدایت کا موجب ہوں۔ ۲؎ ۱۷؍جنوری ۱۹۰۵ء؁ عیسائیت کا مستقبل مفتی محمد صادق صاحب نے ولایت سے آیا ہوا ایک خط پیش کیا جو ایک یورپین شخص پال کلاتھیوس کی طرف سے انگریزی میں تھا اور جس میں اس نے لکھ اتھا کہ میں نے اور میری بیوی نے آپ کی مرسلہ کتب کو سوائے اُس حصہ کے جو کہ عربی یا ہندو ستانی (کیونکہ مجھے ٹھیک علم نہیں) خط میں تھا اور جس کے لیے