کے مقابلہ پر اپنے مظفر و منصور ہونے کا دعویٰ بھی کیا) بھلا بتلائو کہ جب تک خدا پر پورا بھروسہ اور یقین نہ ہو کب کوئی اس طرح سے کر سکت اہے۔ خیر بات یہ ہے کہ درمیان میں کیا کیا مکروہات ہوں ہمیں اس کا علم نہیں مگر انجام بہر حال نیک ہے۔الہاموں کی ترتیب میں مَیں یہ امر مد نظر رکھتا ہوں کہ مکروہات کا رمتبہ اول رکھا جاتا ہے اور یہ سنت اﷲ بھی ہے کیونکہ خوشحالی اور کامیابی بعد کو ہوا کرتی ہیں۔اس لیے اُن کے الہامات کی ترتیب بھی بعد کو ہی ہوتی ہے۔ عاقبت کا ذخیرہ تیار کرو کچھ دنوں کا عرصہ گذارا کہ ایک صاحب بہت تھوڑی دیر کے لیے قادیان آئے۔اور جلدی رخصت ہونے لگے۔حضرت اقدس ؑ نے فرمایا کہ : کچھ دن میرے پاس رہو اور عاقبت کا ذخیرہ تیار کرو دنیا کے کام تو کبھی ختم ہین میں نہیں آتے۔ خیرے کن اے فلاں و غنیمت شمار عمر زاں پیشتر کہ بانگ بر آید فلاں نماند