پادری۔ وہ تو ایک ہی مسیح ہے۔
حضرت اقدس ؑ۔ اﷲ تعالیٰ کی ذات میں بخل نہیں ہے وہ ہزاروں ہزار مسیح بنا سکتا ہے؛ چنانچہ ایک میں نمونہ موجود ہوں جو زندہ مسیح ہے۔
پادری۔ انیس سو برس پیشتر آپ سے ایک مسیح دنیا میں آیا تھا اور وہی مسیح مشہور ہے جس کی طرف یہودیوں کے عہد نامے میں اشارہ ہیکہ مسیح آئے گا اور وہ اس کے منتظر تھے۔اس کے سوا تو کوئی مسیح نہیں۔
حضرت اقدس ؑ۔ ہاں۔انیس سو برس پیشتر ایک مسیح آیا تھا۔مگر جس مسیح کا آپ ذکر کرتے ہیں یا جس کو مانتے ہیں اس کا ذکر یہودیوں کے عہد نامے میں کہیں نہیں ہے،کیونکہ وہ کسی خدا مسیح کے منتظر نہ تھے بلکہ ایک نبی کے منتظر تھے۔اگر وہ کسی خدیا خدا کے بیٹے کے منتظر ہوتے تو وہ اس کو مان لیتے۔
علاوہ بریں یہودیوں کے عہد نامہ میں جس مسیح کا ذکر ہے وہ نشان دو مسیحوں کی طرف جاتا ہے۔ایک وہ جو مجھ سے پہلے آیا دوسرا میں ہوں جو ساتویں ہزار میں آنے والا تھا۔مسیح کی آمدِ ثانی کے تم لوگ بھی قائل ہو،لیکن دوسری آمد کو تم نے اسی کی آمد سمجھ لیا ہے؛ حالانکہ اس سے مراد کسی اور کا آنا تھا یعنی میرا آنا مراد تھا۔دانیال نبی کی کتاب میں بھی بڑی وضاحت کے ساتھ اس امر کو بیان کیا ہے۔یہ ساتواں ہزار ہے جو آپ کے دعویٰ کو باطل کرتا ہے کہ وہی آنے والا تھا۔اس نے میری تصدیق کی؛ چنانچہ بڑے عیسائی فاضلوں نے مسیح کے آنے کا یہی زمانہ قرار دیا ہے اور آخر مایوس ہو کر امریکہ وگیرہ میں ایسے رسائل بھیشائع ہو گئے کہ دوبارہ آنے کا خیال غلط ہے۔آمد ثانی سے مراد صرف کلیسیا ہی ہے۔اگر یہ وقت آنے کا نہ تھا تو ان لوگوں کو کیا مصیبت پیش آئی تھی کہوہ ایسی تاویلیں کرتے یا انکار رکتے۔حقیقت میں آنے کا زمانہ یہی تھا۔اور آنے والا آگیا مگر تھوڑے ہیں جو اسے دیکھتے ہیں۔اب آپ خواہ قبول کریں یا نہ کریں اور کوئی مسیح تو آنے والا نہیں ۔جس کا آپ کو انتظار ہے وہ مر چکا اور میں خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق آگیا۔
پادری۔ جو دھوکہ یہودیوں کو تھا وہی آپ کو ہے کہ ایک مسیح دُکھ اُٹھائے گا۔دوسرا بزرگی پائے گا۔
حضرت اقدس ؑ۔ دراصل یہودیوں والا دھوکہ تو آپ کو لگا ہوا ہے کہ اگر آپ حضرت مسیح کے اپنے فیصلہ کو یاد رکھتے تو ٹھوکر نہ کھاتے۔یہودیوں کو جو دھوکا لگا تھا۔وہ یہی تو تھا کہ مسیح کے آنے سے پہکلے ایلیا ہی کا آنا مانتے تھے اور اقرار کرتے تے کہ وہی ایلیا آئے گا؛ حالانکہ مسیح نے اس کا فیصلہ یہ کیا کہ آن چاہیے تھا۔اسی طرح مسیح کی آمد ثانی ہے اس سے مراد وہ آپ ہی کیونکر ہو سکتے ہٰں۔اسی واسطے میں کہت اہوں کہ آپ کو یہودیوں والا دھوکا لگا ہے؛ ورنہ میں تو وہی مسیح ہوں جو آنے والا تھا اور میرا