اس قسم کی غلط تعلیمیں دنیا میں جاری ہو چکی ہیں اور حقیقی خدا کا چہرہ چھپا ہوا تھا۔جو اﷲ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو مبعوث فرمایا۔آپؐ نے آکر دنیا کے سامنے وہ خد اپیش کیا جو انسانی کانشنس اور فطرت چاہتی ہے اور اس کا پورا پورا بیان خد اتعالیٰ کی سچی کتاب قرآن مجید میں ہے۔ مسلمانوں سے خصوصی خطاب میں اس وقت دوسرے لوگوں کو جو مسلمان نہیں ہیں الگ رکھ کر صرف ان لوگوں کے متعلق کچھ کہوں گا جو مسلمان ہیں اور انہیں سے خطا ب کروں گا یا رب ان قومی اتخذواھذاالقران مہجورا (فرقان : ۳۱) یاد رکھو قرآن شریف حقیقی برکات کا سر چشمہ اور نجات کا سچا ذریعہ ہے۔یہ ان لوگوں کی اپنی غلطی ہے جو قرآن شریف پر عمل نہیں کرتے۔عمل نہ کرنے والوں میں سے ایک گروہ تو وہ ہے جس کو اس پر اعتقاد ہی نہیں اور وہ اس کو خدا تعالیٰ کا کلام ہی نہیں سمجھتے۔ یہ لوگ توبہت دور پڑے ہوئے ہیں،لیکن وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں کہ وہ اﷲ تعالیٰ کا کلام ہے۔اور نجات کا شفا بخش نسخہ ہے۔اگر وہ اس پر عمل نہ کریں تو کس قدر تعجب اور افسوس کی بات ہے۔ان میں سے بہت سے تو ایسے ہیں جنہوں نے ساری عمر میں کبھی اُسے پڑھا ہی نہیں۔پس ایسے آدمی جو خدا تعالیٰ کے کلام سے ایسے غافل اور لاپروا ہیں اُن کی ایسی مثال ہے کہ ایک شخص کو معلوم ہے کہ فلاں چشمہ نہایت ہی مصفیٰ اور شیریں اور خنک ہے اور اس کا پانی بہت سی امراض کے واسطے اکسیر اور شفاء ہے یہ علم اس کو یقینی ہے لیکن باوجود اس علم کے اور باوجود پیاسا ہوین اور بہت سی امراض میں مبتلا ہوین کے وہ اس کے پاس نہیں جاتا، تو یہ اس کی کیسی بد قسمتی اور جہالت ہے۔اُسے تو چاہیے تھا کہ وہ اس چشمہ پر منہ رکھ دیتا اور سیراب ہو کر اُس کے لُطف اور شفا بخش پانی سے خظ اُٹھاتا۔مگر باوجود علم کے اس سے ویسا ہی دور ہے جیسا کہ ایک بے خبر۔اور اس وقت تک اُس سے دور رہتا ہے جو متو آکر خاتمہ کر دیتی ہے۔اس شخص کی حالت بہت ہی عبرت بخش اور نصیحت خیز ہے۔مسلمانوں کی حالت اس وقت ایسی ہی ہو رہی ہے وہ جانتے ہیں کہ ساری ترقیون اور کامیابیوں کی کلید یہی قرآن شریف ہے جس پر ہم کو عمل کرنا چاہیے۔مگر نہیں۔اس کی پروا بھی نہیں کی جاتی۔ایک شخص جو نہایت ہمدردی اور خیر خواہی کے ساتھ اور پھر نری ہمدردی ہی نہیں بلکہ خد اتعالیٰ کے حکم اور ایماء سے اس طرف بُلاوے تو اُسے کذاب اور دجال کہا اجتا ہے۔اس سے بڑھ کر اور کای قابل رحم حالت اس قوم کی ہوگی۔ مسلمانوں کو چاہیے تھا اور اب بھی اُن کے لیے یہی ضروری ہیکہ وہ اس چشمہ کو عظیم الشان