ایسا ہے کہ اس کی خبر نہیں ہوتی اور نہ کبھی پکڑا جائے گا۔یہ اس وقت آتا ہے جب گناہ کی تاریکی پھیل جاتی ہے۔کیونکہ چور اور روشنی میں دشمنی ہے۔جب انسان اپنا منہ خد اکی طرف رکھتا ہے اور اسی کی طرف رجوع اور توجہ کرتا ہے تو وہ روشنی میں ہوتا ہے۔اور شیطان کو کوئی موقعہ اپنی دستبردکا نہیں ملتا۔
پس کوشش کرو کہ تمہارے ہاتھوں میں ہمیشہ روشنی رہے۔اگر غفلت بڑھ گئی تو یہ چور آئے گا اور سارا اندوختہ لے جائے گا اور برباد ہو جائو گے۔اس لیے ان اندوختہ کو احتیاط اور اپنی راستبازی اور تقویٰ کے ہتھیاروں سے محفوظ رکھو۔یہ ایسی چیز نہیں ہے کہ اس کے ضائع نوہے سے کچھ حرج نہ ہو بلکہ اگر یہ اندوختہ جاتا رہا تو ہلاکت ہے اور ہمیشہ کی زندگی سے محروم ہو جائوگے۔
تنبیہ و اِنذار
یاد رکھو۔یہ طاعون کے دن ہیں۔معلوم نہیں۔ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے شروع میں کیا ہو۔جہانتک خد انے مجھ پر ظاہر کیا ہے میں دیکھتا ہوں کہ بہت خطرناک دن آنیوالے ہیں۔اس لیے ہر ایک شخص جو چاہتا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے غضب سے محفوظ رہے وہ اسی وقت سے تیاری کرے۔جبتک غضبِ الٰہی نازل نہیں ہوتا اور اس کے آثار نمودار نہیں ہوتے۔تو ہر شخص واجب الرحم ہوت اہے لیکن جب آثار نمودار ہو جاویں پھر عذاب نہیں ٹلتا۔بہت سے لوگ بیباک اور جرأت کرنے والے ہوتے ہیں۔وہ شوخی سے کہہ دیتے ہیں کہ صدہا وبائیں بلائیں اور ہیضے وغیرہ آتے ہیں۔ بھی ہے،لیکن یہ اُن کی بد بختی اور شقاوت یہ جو ایسی جرأت پیدا ہوتی ہے وہ نہیں جاتنے کہ یہ بُرے دنوں کی نشانی ہے۔جب بلائیں دنیا میں آتی ہے اور دنیا کو تباہ کرتی ہیں تو شامتِ اعمال سے ہی آتی ہیں۔ہمیشہ سے گناہ ہوتا آیا ہے اور ہمیشہ ان صورتوں میں ہی عذاب اور بلاآئی ہے اور ان گناہوں کے بدلے میں طزا دی گئی ہے ۔پھر یہ شوخی اچھی نہیں۔اس کا نتیجہ بہت ہی بُرا ہے۔یہ وقت تو ایسا ہے کہ خدا سے صلح کرو اور پاک تبدیلی کرو نہ یہ کہ شوخی و شرارت سے پیش آئو۔
یاد رکھو یہ طاعون ایک خطرناک عذابِ الٰہی ہے جو اس وقت نازل ہوا ہے اس کو حقیر مت سمجھو۔اس کا انجام اچھا نہیں ہے۔اﷲ تعالیٰ کی کتابوں میں یہ ایک نشان مقرر کیا گیا ہے۔اﷲ تعالیٰ کے نشانوں کو جو شخص حقارت سے دیکھتا ہے وہ نقصان اُٹھاتا ہے۔میں کھول کھول کر بیان کرتا ہوں کہ اس عذاب سے مخلصی کے لیے سچی توبہ اور پاک تبدیلی کی ضرورت ہے اور بجز اسکے چارہ نہیں۔پس اسی وقت سے اس کے لیے تیاری کرو۔شوخیوں اور شرارتوں سے باز آجائو۔
مسیح موعود کے زمانہ کے دوبڑے نشان
میں یہ بات بھی بیان کرنی چاہتا ہوں کہ مسیح موعود کے زمانہ کے بہت سے نشانوں میں سے دو بڑے نشان