میں یا صدقات وغیرہ کے رنگ میں ،عہدہ دار ہو تب ولیم میور کی طرح اپنے رنگ میں ۔غرض صد ہا شا خیں ہیں جو اسلام کے استیصال کے لیے انہوں نے اختیار رکھی ہیں ،یہ دل سے چاہتے ہیں کہ ایک فرد بھی اسلام کا نام لینے والا باقی نہ رہے اور آنحضرتﷺ کوماننے والا کوئی نہ ہو ۔ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں جن میں اُن کے جوش کو بیان کر سکیں ۔
ایسی حالت میں خدا تعالیٰ نے مجھے وہ جوش کسرِ صلیب کے لیے دیا ہے کہ دُنیا میں اس وقت کسی اَور کو نہیں دیا گیا پھر کیا ی جوش بدوں خدا کی طرف سے مامور ہوکر آنے سے پیدا ہو سکتا ہے ؟
جس قدر توہین اللہ تعالیٰ کی اور اس کے پاک رسول ﷺ کی گئی ہے کیا ضرور نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ جو غیور ہے آسمان سے مدد کرتا ۔
غرض ایک طرف تو یہ صلیبی فتنہ انتہا ء کو پہنچا ہو اہے ۔دوسری طرف صدی ختم ہوگئی ،تیسری طرف اسلام کا ہر ایک پہلو سے ضعیف ہونا، کسی طرف نظر اُٹھا کر دیکھو طبیعت کو بشاشت نہیں ہوتی ۔ایسی صورت میں ہم چاہتے ہیں کہ پھر خدا کا جلال ظاہر ہو ۔مجھے محض ہمدردی سے کلام کرنا پڑتا ہے ورنہ مَیں جانتا ہوں کہ غائبانہ میری کیسی ہنسی کی جاتی ہے اور کیا کیا افتراء ہوتے ہیں۔ مگر جو جوش خدا تعالیٰ نے مجھے ہمدردی مخلوق کا دیا ہوا ہے وہ مجھے ان باتوں کی کچھ بھی پروا نہیں کرتا ۔مَیں دیکھتاہوں کہ میرا مولا میرے ساتھ ہے ۔ایک وقت تھا کہ ان راہوں میں مَیں اکیلا پھرا کرتا تھا۔اس وقت خدا تعالیٰ نے مجھے بشارت دی کہ تو اکیلا نہ رہے گا بلک تیرے ساتھ فوج درفوج لوگ ہوں گے۔ اور یہ بھی کہا کہ تو ان باتوں کو لکھ لے اور شائع کر دے کہ آج تیری حالت ہے پھر نہ رہے گی ۔مَیں سب مقابلہ کرنیوالوں کو پست کر کے ایک جماعت کو تیرے ساتھ کردُونگا ۔وہ کتا ب موجود ہے مکّہ معظمہ میں بھی اس کا ایک نسخہ بھیجا گیا تھا۔بخارا میں بھی اور گورنمنٹ کو بھی اس میں جو پیشگوئیاں ۲۲ سال پیشتر چھپ کر شائع ہوئی ہیں وہ آج پوری ہورہی ہیں ۔کون ہے جو ان کا انکار کرے ۔ہندو مسلمان اور عیسائی سب گواہی دیں گے کہ یہ اس وقت بتایا گیا تھا جب مَیں اَحَد من الناس تھا ۔اس نے مجھے بتایا کہ ایک زمانہ آئے گا کہ تیری مخالفت ہوگی مگر مَیں تجھے بڑھائوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اب ایک آدمی سے پونے دو لاکھ تک تو نوبت پہنچ گئی دوسرے وعدے بھی ضرور پورے ہوں گے
لیکھرام کے متعلق نشان
پھر آریوں کے مقابل میں ایک نشان مجھے دیا گیا جو لیکھرام کے متعلق تھا وہ اسلام کا دشمن تھا اور گندی گالیاں دیا کرتا اور پغمبرخدا ﷺ کی توہین کرتا تھا۔ یہاں قادیان آیا اور اس نے مجھ سے نشان مانگا میں نے دعا کی تو اللہ نے مجھے خبر دی