ہر ایک حکم کی اطاعت کرو کہ خدا تعالیٰ راضی ہو اور دشمن بھی جان لے کہ اب بیعت کرکے یہ سضص وہ نہیں رہا جو کہ پہلے تھا مقدمات میں سچی گواہی دو اس سلسلہ میں داخل ہو نے والے کو چا ہیئے کہ پوریدل ،پوری ہمت اور ساری جان سے راستی کا پا بندہو جاوے دنیا ختم ہو نے پر آئی ہو ئی ہے۔ اس کے بعد آپ نے کسوف خسوف اور طاعون کا ذکر کیا کہ ایک آسمانی نشان ہے اور ایک زمینی پھر تاکید فر ما ئی کہ خدا سے معاملہ صاف رکھو (البدر جلد ۳نمبر ۱۱ صفحہ ۸،۹ مورخہ ۱۶؍مارچ ۱۹۰۴؁ئ) ملفوظات حضرت امام الزمان علیہ الصلوٰۃ والسلام جو کہ آپ نے مارچ کے آخر نصف میں فر ما ئے (ایدیٹربدر) صبر اور تقویٰ کے نتائج اگر دیکھنے ہوں تو سورہ یوسف کو غور سے مطا لعہ کرو جسے بھائیوں نے غلام بنا کر فروخت کیا تھا آخر کار خدا نے اسے تخت پر بٹھا دیا ۔ گناہ کی طاعون اور اس کاعلاج اس وقت جبکہ بدی کمال انشار پر ہے اور اس کی ہوا ہی چلی ہو ئی ہے اس سے الگ ہو نا بھی ایک مرد کا کام ہے ہر ایک میں یہ طاقت نہیں کہ جو امنرادی سے اس سے الگ ہو جاوے جب انسان ہر کس و نا کس کو فسق وفجور میں مبتلا دیکھتا ہے تواد کا اثر اس کے قلب پرپڑتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ سب دنیا جو ایسا کرتی ہے تو یہ کو ئی بری بات نہیں اس لیے بدی کی طرف میلان ہو جاتا ہے اس پر خدا کا بڑافضل ہے جس کی یہ آنکھ کھلے اور وہ بدی کو بدی جان کر الگ ہو ۔ اس وقت جیسے طاعون پھیلی ہے اور سوائے خدا کے خاص فضل کے نجات نہیں اسی طرح گنا ہ کی طاعون ہے اور اس سے بچنے کے لیے بھی خدا فضل کی ضرورت ہے جیسے جسمانی حالت اور قویٰ میں دیکھا جا تا ہے کسی کی کو ئی قوت کمزور ہو تی ہے اور کسی کی کو ئی ۔یہی حال گناہوں کا ہے کہ بعض انسان خاص گناہوں کے