کسریٰ اگر آنحضرتﷺ کی گرفتاری کا حکم نہ دیتا تو یہ معجزہ کہ وہ اسی رات ماراگیا کیسے ظاہر ہوتا اور ااگر مکہ والے لوگ آپ کو نہ نکالتے تو انا فتحنالک فتحامبینا(الفتح:۲) کی آواز کیکیسے سنائی دیتی ہر ایک معجزہ ابتلا سے وابستہ ہے غفلت اور عیاشی کی زندگی کو خدا سے کو ئی تعلق نہیں ہے کا میابی پر کا میابی ہوتو تضرع اور ابتہال کا رشتہ تو بالکل رہتا ہی نہیںہے حالا نکہ خدا تعالیٰ اسی کو پسند کرتا ہے اس لیے ضرور ہے کہ درد ناک حالیتں پیدا ہوں۔ نومبایعین کیلئے نصیحت اسکے بعد عالی جناب محمدابراہیم خان صاحب ابن موسیٰ صاحب برادرزادہ مراد خان صاحب مرحوم آمد ہ ازکراچی اور خان صاحب گلزار خان اور دیگر چند ایک احباب نے بیعت کی بعد بیعت حضور علیہ ا لصلوٰۃ والسلام نے ذیل کی تقریر فر مائی :۔ ضروری نصیحت یہ ہے کہ ملاقات کا زمانہ بہت تھوڑا ہے خدا معلوم بعد جدائی کے دوبارہ ملنے کا اتفاق ہو یا نہ ہو یہ دنیا ایسی جگہ ہے کہ دم کا بھروسہ نہیں ہے اگر رات ہے تو کل دن کی زندگی کا علم نہیں ہے اگر دن ہے تو رات کی زندگی کی خبر نہیں اس لیے سمجھنا چاہیئے کہ اس سلسلہ کے دوحصے ہیں ۔ ایک حصہ تو عقائد کا ہے مختصر اً یادرکھو کہ جو بدعات ان میں حال کے لوگوں یا درمیانی لوگوں نے ملا دئیے ہیں ان سے پرہیز کیا جاوے یہ تصرف اسی قسم کا ہے کہ کچھ تو بدعات تک رہا ہے اور کچھ اس سے بڑھ کر شرک ہو گیا ہے جیسے عیسیٰؑ کو ایک خاص خصوصیت کل نبی نوع انسان وانبیائورسل سے دی جاتی ہے اور ہمارے نبی ﷺ کو اس سے ظاہر رکھا جاتا ہے جس سے آپ کی بڑی توہین لازم آتی ہے حالا نکہ خاتم الا نبیاء میں اور جب عائشہ سے پوچھا گیا کہ آپ کے اخلاق کیا ہیں تو اس نے کیا قرآن شریف آپ کا خلق ہے جیسے عیسا ئی لوگ مسیح کی تعظیم اور آنحضرتﷺ کی تو ہین کرتے ہیں ویسے ہی آج کل کے مسلمان بھی کرتے ہیں فرق یہ ہے کہ مسیح کو خدا بناتے ہیں اور یہ خدا کے برا برا سے اقرار دیتے ہیں جیسے ایک میت پڑی ہو ئی ہو تو ایک شخص تو اے مردہ کہے گا دوسرا مردہ نہ کہے بلکہ مردہ والے صفات سب اس میں بتلاوے ۔ مسیح کے بارے میں اس قدر غلوکیاگیا کہ گو یا عیسائیوں کے ساتھ ہاتھ ملا دیا ہے وہ توحید جو آنحضرت ﷺلا ئے اس کا نام تک ان میں نہیں رہا صلیبی مذہب کس زور سے پکیل رہا ہے جس کا ذکر مَیں نے ابھی چند دن ہو ئے کیا تھا پس جب یہ حال ہے تو عقائد کی درستی بہت ضروری شئے ہے سچا،صحیح اور خدا کی مرضی کے موافق یہی مسئلہ ہے کہ مسیح علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور اگر وہ زندہ ہیں تو قرآن شریف باطل ٹھہرتا ہے آنحضرتﷺ کی شہادت جو بہت عزت کے قابل ہے یہ ہے کہ آپ اسے اموات میں یحییٰؑ کے پاس دیکھ