قبول کریگا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کردیگا؛ اب اس کا فہوم کہ زور آور حملوں سے اسکی سچائی ظاہر کرے گا قابلِ غورہے بیوقوف جانتے نہیں کہ یہ کاروبارمصنوعی کیسے چل سکتا ہے؟ ہمارے دیکھتے ہوئے ہزاروں چل بسے لیکن ان لوگوں کے نزدیک اب سب کچھ جائز ہے کل خوبیاں جو کہ صادقوں کے تجویزکرتے تھے اب سب کا ذبوں کو دیدی ہیں اور ایسے تہیدست ہوئے ہیں کہ کوئی خوبی صاد ق کی کر ہی نہیں سکتے ۔ ایک مبشرہ رئویاء بعض متفرق رئویا ۱ ؎ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتلا کے دن ہیں۔ رات کو میں نے دیکھا ایک بڑا زلزلہ مگر اس سے کسی عمارت وغیرہ کا نقصان نہیں ہوا۔ (البدر جلد ۵ صفحہ ۳۵۔۳۶مورخہ ۲۰ فروری ۱۹۰۳ئ) ۲۳۔جنوری ۱۹۰۳ء بروز جمعہ ہمیں کسی وکیل کی ضرورت نہیں (بووقت عصر ) ایک عرب کی طرف سے ایک خط حضرت کی خدمت میں آیا جس میں لکھا تھا کہ اگر آپ ایک ہزار روپیہ بھیج کر اپنا وکیل یہاں مقرر کردیویں تو میں آپ کے مشن کی اشاعت کرونگا ۔حضرت اقدس نے فرمایا؛ان کو لکھ دو ہمیں کسی وکیل کی ضرورت نہیں ایک ہی ہمارا وکیل ہے جو عرصہ بائیس سال سے اشاعت کرہا ہے اس کے ہوتے ہوئے کسی اور کی کیا ضرورت ہے اورط اس نے کہہ رکھا ہے ۔ الیس اللہ بکاف عبدہ۔