یہ ہر ایک کے نصیب میں نہیں ہوتا۔ (البدؔرجلد ۲ نمبر ۳۱ صفحہ۴۲ ۲ مورخہ ۱ ۲؍اگست۱۹۰۳؁ئ) ۱۰ اگست ۱۹۰۳؁ء دربار شام گنڈے اور تعویذ کی تاثیرات شام کے وقت ایک صاحب نے گنڈے اور تعویذت کی تاثیرات کی نسبت استفسار کیاحضرت اقدس نے فرمایا کہ :۔ ان کا اثرہو نا تو ایک دعویٰ بلا دلیل ہے ۔اس قسم کے علاج تصورات کی مدّ میں آجاتے ہیں کیونکہ تصورات کو انسان پر اثر اندازی میں بڑا اثر ہے ۔اس سے ایک کو ہنسا دیتے ہیں ایک کو رُلادیتے ہیں اور کئی چیزیں جوکہ واقعی طور پر موجود نہ ہوں دوسرں کو دکھلادیتے ہٰں اور نعض امراض کا علاج ہو تا ہے ۔اکثر اوقات تعویذوں سے بھی فائدہ نہیں ہوتاتو آخر تعویذ دینے والے کو کہنا پڑتا ہے کہ اب میری پیش نہیں چلتی اُمّتِ مر حُومہ یہ اُمّتِ مر حُومہاس واسطے بھی کہلاتی ہے کہ ان ٹھوکروں سے بچ جاوے جو اس سے پہلی اُمتوں کو پیش آئی ہیں ۔۱؎ (البدؔرجلد ۲ نمبر ۳۱ صفحہ۴۲ ۲ مورخہ ۱ ۲؍اگست۱۹۰۳؁ئ) ۱۱ اگست ۱۹۰۳؁ء دربار شام جاب الیگز ینڈر ڈوئی مسٹر ڈوئی الیاس جس کو حضرت اقدس نے مقابلہ پر بُلایا ہے اب کثرت سے اس کا چر چا امریکہ اور انگلستان کی اخباروں میں اس مقابلہ پر ہو رہا ہے اور ہندوستان سے باہر کل عیسائی دنیا نے اس مقابلہ کو مذاہب کی سچائی کا حقیقی معیار قرار دیا ہے حتّیٰ کہ دہریہ منش انسان جوکہ ان ممالک میں رہتے ہیں ان کے ایمان کے لیے بھی اس مقابلہ دعا نے ایک راہ کھول دی ہے اور جس عدل اور انصاف پر یہ مقابلہ حضرت اقدس نے مبنی رکھا ہے اس کی شہادت خود ہورپ اور امریکہ نے ان الفاظ