شرطی طلاق فرمایا کہ:۔ اگر شرط ہو کہ فلاں بات ہو تو طلاق ہے اوروہ بات ہو جائے تو پھر واقعی طلاق ہو جاتی ہے جیسے کو ئی شخص کہے کہ اگر فلاں پھل کھاؤں تو طلاق ہے اور پھر وہ پھل کھا لے تو طلاق ہو جاتی ہے ۔ (البدؔرجلد ۲ نمبر ۲۱ صفحہ ۱۶۲ مورخہ ۱۲ ؍جون ۱۹۰۳؁ئ) ۵؍جون ۱۹۰۳؁ء مجلس قبل ازعشاء ایک رکعت میں قرآن ختم کرنا ذکر ہوا کہ ایک رکعت میں بعض لوگ قرآن کو ختم کر نا کمالات میں تصور کرتے ہیں اور ایسے حافظوں اور قاریوں کو اس امر کا بڑا فخر ہو تا ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ:۔ یہ گناہ ہے اور ان لوگوں کی لاف زنی ہے جیسے دنیا کے پیشہ والے اپنے پیشہ پر فخر کرتے ہیں ویسے ہی یہ بھی کرتے ہیں آنحضرت ﷺ نے اس طریق کو اختیار نہ کیا۔ حالا نکہ اگر آپ چا ہتے تو کر سکتے تھے مگر آپ نے چھوٹی چھوٹی سورتوں پر اکتفار کی ۔ انعامات کی اُمّ پھر فرمایا کہ :۔ ہر ایک شئے کی ایک ام ہو تی ہے مَیں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ کے جو انعامات ہیں ان کی ام کیا ہے ؟خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ ان کی ام ادعونی استجب لکم (:۶۱) ہے کو ئی انسان بدی سے بچ نہیں سکتا جب تک خدا تعالیٰ کا فضل نہ ہو پس ادعونی استجب لکم فرما یہ جتلا دیا کہ عاصم وہی اسی کی طرف تم رجوع کرو۔ استغفار کی حقیقت گناہ جو انسان سے صادر ہو تا ہے اگر انسان یقین سے تو بہ کرے ۱؎ تو خدا بخش دیتا ہے پیغمبر ِخدا جو ستر بار استغفار کرتے تھے حالا نکہ ایک دفعہ کے استغفار سے گذشتہ گناہ معاف ہو سکتے تھے پس اس سے ثابت ہے کہ استغفار کے یہ معنے ہیں کہ