بلاتاریخ ۲؎
بہتر ین دعا
بہتر ین دعا وہ ہو تی ہے جو معامع ہو تمام خیروں کی اور مانع ہو تمام مضرات کی ۔
اس لیے
انعمت علیھم
کی دعا میں آدم ؑ سے لیکر آنحضرتﷺ تک کے کل منعم علہیم لوگوں کے انعامات کے حصو ل کی دعا ہے اور
غیر المغضوب علیھم ولا الضالین
میں ہر قسم کی مضرتوں سے بچنے کی دعا ہے چو نکہ کہ مغضوب سے مردا یہود اور ضالین سے مراد نصاری بالا تفاق ہیں تواس دعا کی کا منشا صاف ہے کہ یہود نے جیسے بیجا عداوت کی تھی مسیح موعود کے زمانہ میں مولوی لوگ بھی ویسا ہی کریں گے اور حدیثیں اس کی تائید کرتی ہیں یہانتک کہ وہ یہودیوں کے قدم بہ قدم چلیں گے۔
بلاتاریخ
روح القدس کے فرزند
ایدنا ہ بروح القدس(البقرہ :۲۵۴)
میں مسیحؑ کی کو ئی حصوصیت نہیں ہے روح القدس کے فر زند تمام وہ سعا دتمند اور راستباز ہیں جن کی نسبت
انعبادی لیس لک علیھم سلطان (الحجر:۴۳)
وارد ہے قرآن کریم سے دو قسم کی مخلوق ثابت ہو تی ہے اول وہ روح القدس کے فرزند ہیں دوسرے وہ شیطان کے فرزند ہیں پس اس میں مسیح ؑ کی کو ئی حصوصیت نہیں ۔
بلاریخ
دوزخ دائمی نہیں
ہمارا ایمان ہے کہ دوزخ میں ایک عرصہ تک آدمی رہیگا پھر نکل آئے گا ۔گو یا جب کی اصلاح نبوت سے نہیں ہو سکی ان کی اصلاح دوزخ کر یگا حدیث میں آیا ہے۔
یا تی علیٰ جھنم زمان لیس فیئھا احد
یعنی دوزخ پر ایک زمانہ ایسا آوے گا کہ اسمیں کو ئی متنفس نہیں ہو گا اور نسیم صبا اس کے دروازوں کو کھٹکھٹا ئے گی ۔ (الحکم جلد ۷ نمبر ۲۰ صفحہ۳۱ مورخہ۳۱؍مئی ۱۹۰۳ئ)
بلاتاریخ
استفسار اور انکے جواب ۲؎
سوال :۔ کبھی نماز میں لذت آتی ہے اور کبھی وہ لذت جاتی رہتی ہے اس کا کیا علاج ہے ؟