دہر یت
ہندوستان اور یورپ کی دہر یت میں فرق ہے ۔یورپ کے دہریہ اس خدا کے منکر ہیں جو مصنوعی ہے اور عیسائی وہاں اس کو دہریہ کہتے ہیں جوکہ مسیح کو خدا نہ مانے اور اب فسق و فجور نے بھی اثر ڈالا ہے ۔لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ یہ سب اثر کفّار پرستی کا ہے ۔تو اب وہ کیسے مانیں۔
قضاء عمری
ایک صاحب نے سوال کیاکہ یہ قضاء عمری کیا شئے ہے جو کہ لوگ (عید الاضحی )کے پیشتر جمعہ کو ادا کرتے ہیں فرمایاکہ:۔
میرے نزدیک یہ سب فضول باتیں ہیں ۔ان کی نسبت وہی جواب ٹھیک ہے جو کہ حضرت علیؓ نے ایک شخص کو دیا تھا جبکہ ایک شخص ایک ایسے وقت میں نماز ادا کررہا تھا جس وقت میں نماز جائز نہیں ۔اس کی شکایت حضرت علی ؓ کے پاس ہوئی تو آپ نے اسے جواب دیا کہ مَیں اس آیت کا مصداق نہیں بننا چاہتا
ارایت الذی ینھی عبدا اذا صلی (العلق :۱۰ ،۱۱)
یعنی تونے دیکھا اس شخص کو جو ایک نماز پڑھتے بندے کو منع کرتا ہے۔نماز جورہ جائے اس کا تدارک نہیں ہو سکتا ہاں روزہ کا ہوسکتا ہے۔
اور جو شخص عمداًسال بھر اس لیے نماز کو ترک کرتا ہے کہ قضاء عمری والے دن ادا کرلونگا تو وہ گنہگار ہے اور جو شخص نادم ہو کر توبہ کرتا ہے اور اس نیت سے پڑھتا ہے کہ آئندہ نماز ترک نہ کرونگا تو اس کے لیے حرج نہیں۔۱؎ہم تو اس معاملہ میں حضرت علیؓ ہی کا جواب دیتے ہیں۔
نماز کے بعد دُعا
سوال ہوا کہ نماز کے بعد دُعا کرنا سنت اسلام میں ہے یا نہیں؟فرمایا ہم انکار نہیں کرتے۔آنحضرت ﷺ نے دعا مانگی ہوگی مگر ساری نماز دعا ہی ہے اور آج کل دیکھا جاتا ہے کہ لوگ نماز کو جلدی جلدی ادا کرکے گلے سے اتارتے ہیں۔پھر دعائوں میں اس کے بعد اس قدر خشوع خضوع کرتے ہیں کہ جس کی حد نہیں اور اتنی دیر تک دعا مانگتے رہتے ہیں کہ