قرآن شریف کے فر مو دہ کی رُو سے تین طلاق دی ہوگئی ہوںاور ان میںسے ہر ایک کے درمیان اتناہی وقفہ رکھا گیا جو قرآن شریف میں بتایا گیا ہے تو ان تینوںکی عدّت گذرنے کے بعداس خاوند کا کوئی تعلق اس بیوی سے نہیں رہتا ہا ں اگر کوئی شخص اس عورت سے عدت گزرنے کے بعد نکاح کرے اور پھراتفاقًا وہ اس کو طلاق دیدے تو اس خاوند اوّل کو جائزہے کہ اس بیوی سے نکاح کرے لیکن اگر دوسرا خاوند خاوندِاوّل کی خاطر سے یا لحاظ سے اس بیوی کو طلاق دے تا وہ پہلا خاوند اس سے نکاح کرلے تو یہ حلالہ ہوتا ہے اور یہ حرام ہے ۔ لیکن اگر تین طلاق ایک ہی وقت میںدی گئی ہو ں تو اس خاوند کو یہ فائدہ دیا گیا ہے کہ وہ عدت گذرنے کے بعد بھی سواس عورت سے نکاح کر سکتا ہے کیونکہ یہ طلاق ناجائزطلاق تھی دراصل قرآن شریف میںغور کرنے سے صاف معلوم ہوتاہے کہ خدا تعالیٰ کو یہ امر نہایت ہی ناگوار ہے کہ پُرانے تعلقات والے خاوند اور بیوی آپس کے تعلقات کو چھوڑکر الگ الگ ہو جاویں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے طلاق کے واسطے بڑی بڑی شرائط لگائی ہیں وقفہ کے بعدتین طلاق کا دینااور ان کا ایک ہی جگہ رہناوغیرہ یہ امور سب اس واسطے ہیں کہ شاید کسی وقت اُن کے دلی رنج دورہو کرآپس میں صُلح ہو جاوے ۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ کبھی کوئی قریبی رشتہ دار وغیرہ آپس میں لڑائی کرتے ہیں اور تازہ جوش کے وقت میںحکام کے پاس عرضی پرچے لے کر آتے ہیں تو دانا حکام اس وقت ان کو کہدیتے ہیں کہ ایک ہفتہ کے بعد آنا ۔اصل غر ض ان کی صرف یہی ہو تی ہے کہ یہ آپس میں صلح کر لیں گے اور انکے جو ش فروہو نگے تو پھر انکی مخالفت با قی نہ رہیگی ۔اسی واسطے وہ اس وقت انکی وہ درخواست لینا مصلحت کے خلا ف جا نتے ہیں۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بھی مرداور عورت کے الگ ہو نے کے واسطے کا فی موقعہ رکھ دیا ہے یہ ایک ایسا موقعہ ہے کہ طرفین کو اپنی بھلا ئی کے سوچنے کا موقعہ مل سکتا ہے ۔خداتعالیٰ فر ما تا ہے ۔ الطاق مرتا ن (القبرۃ:۲۳۰) یعنی دودفعہ کی طلا ق ہو نے کے بعدیا اسے اچھی طرح سے رکھ لیا جا وے ۔یا احسا ن سے جداکردیا جا وے۔ اگر اتنے لمبے عرصہ میں بھی ان کی آپس میں صلح نہیں تو پھر ممکن نہیں کہ وہ اصلا ح پذیرہو ں ۔ وتر کیسے پڑھے جا ئیں ایک صاحب نے سوال کیا کہ وتر کس طرح پڑھنے چاہئیں۔ اکیلا بھی جا ئزہے یا نہیں ؟فر ما یا :۔ اکیلا وتر تو ہم نے کہیں نہیں دیکھا ۔وترتین ہیں ۔خواہ دورکعت پڑھ کر سلام پھیر کر تیسری رکعت پڑھ لو ۔خواہ تینوں ایک ہی سلا م سے آخر میں التحیا ت بیٹھ کرپڑھ لو۔ ایک وترتوٹھیک نہیں ۔ مخا لفوں کو سلام کہنا ایک صاحب نے سوال کیا کہ حضو ر مخا لفوں سے جو ہمیں اور حضو ر کو گا لی گلوچ نکا لتے ہیں اور سخت ُسست کہتے ہیں السلام علیکم جا ئزہے یا نہیں ۔فر ما یا :۔