کو اس کی عباد ت اور حق اللہ اور حق العبا د کے پورا کرنے میں مدددیں ۔ورنہ اس حدسے آگے نکل کر وہ حیوانوں کی طرح صرف پیٹ کا بندہ اور شکم کا عا بدبنا کر مشرک بناتی ہیں اور وہ اسلام کے خلا ف ہیں ۔سچ کہا کسی نے ؎
خوردن برائے زیستن وذکر کردن است ‘:ــ تومعتقدکہ زیستن ازبہر خوردن است
مگر اب کڑوڑ وں مسلمان ہیں کہ انہوں نے عمدہ عمدہ کھانے کھا نا ۔عمدہ عمدہ مکا نا ت بنا نا۔ اعلیٰ درجہ کے عہدوں پر ہو نا ہی اسلام سمجھ رکھا ہے مومن شخص کا کا م ہے کہ پہلے اپنی زندگی کا مقصد اصلی معلوم کرے اور پھر اس کے مطا بق کا م کرے ۔اللہ تعا لیٰ فر ما تا ہے
قل ما یعبوابکم ربی لولادعائکم (الفرقان :۷۸)
خدا کو تمہا ری پرواہی کیا ہے اگرتم اس کی عبادت نہ کرو اور اس سے دعائیں نہ ما نگو ،یہ آیت بھی اصل میں پہلی آیت
وما خلفت الجن والا نس الا لیعبدون (الذاریٰت :۵۷)
کی شرح ہے ۔ جب خدا تعا لیٰ کا ارادہ انسا نی خلقت سے صرف عبا دت ہے تو مومن کی شان نہیں کہ کسی دوسری چیز کو عین مقصود بنالے حقوق نفس تو جائز ہیں مگر نفس کی بے اعتدالیاں جا ئز نہیں ۔حقوق نفس بھی اس لیے جائز ہیں کہ تاوہ درماندہو کر رہ ہی نہ جائے ۔تم بھی ان چیزوں کواسی واسطے کا م میں لاو ۔ان سے کا م اس واسطے لوکہ یہ تمہیں عبادت کے لائق بنائے رکھیں نہ اس لیے کہ وہی تمہارا مقصوداصلی ہوں۔
قرآن شریف تو موت واردکرنا چاہتا ہے کھانا پینا صرف جسم کے سہارے کے واسطے ہو ں انسانی بدن ہر وقت چونکہ معرض تحلیل میں ہے اس لیے اللہ تعا لیٰ نے جا ئز رکھا کہ اس کے قویٰ کی بحالی اور قیام کے لیے یہ چیزیں استعمال کی جاویں ۔
آنحضرت ﷺ قرآن شریف کے شارح ہیں آپ ایک موقعہ پربڑے گھبرائے ہوئے تھے حضر ت عائشہؓ کو کہا کہ اے عائشہؓ ہمیںآرام پہنچا و۔ ۱ ؎ ا ور اسی واسطے ا للہ تعا لیٰ نے آدم کے ساتھ حواکو بھی بنادیا تا وہ اس کے واسطے ضرورت کے وقت سہارے کا موجب ہو۔
غرض یہ باتیں ہیں جو ان پرعمل کرنا اور ان کو خوب یادررکھنا ضروری ہے اور سب پر پوری طرح قائم ہو نا چاہئیے ۔دیکھاایک طبیب جب نسخہ لکھ کردیتا ہے تواس کی پوری تعمیل کرنی چاہئیے ورنہ فائدہ سے ہاتھ دھونے چاہئیں ۔ایک شخص اگر بجا ئے اس نسخہ کے تحریر کردہ امورکے اس کا غذہی کو دھودھوکرپئے تو اسے فائدہ کی امید ہو گی ؟ ہرگز نہیں ۔پس اسی طرح تم بھی ہماری ہر ایک با ت پر قائم رہو ۔جھوٹی اور خشک محبت کا م نہیں آتی بلکہ تعلیم پرپوری طرح سے عمل کرنا ہی کا رآمد ہو گا ۔خدا تعالیٰ اپنے و عدہ کاسچاہے وہ بڑا رحیم وکریم اور