ایک شخص نے عرض کی کہ سورہ شعراء میں اخیر پر شاعروں کی ندمت کی ہے فر ما یا کہ :۔ وہ مقام پڑھو ۔وہا ں خدا نے فسق وفجور کر نیوالے شاعروں کی مذمت کی ہے اور مو من شاعرکا وہا ں خود استشنا ء کر دیا ہے ۔پھر سا ری زبورنظم ہے ،یر میا ہ ،سلیمان اور موسیٰ کی نظمیں تو رات میں ہیں اس سے ثا بت ہوا کہ نظم گنا ہ نہیں ہا ںفسق وفجو کی نظم نہ ہو ۔ہمیں خود الہام ہو تے ہیں بعض ان میں سے مقفیٰ اور بعض شعروں میں ہو تے ہیں ۔ (مجلس قبل ازعشاء ) کتے اور بندر سے مراد کتے سے مراد ایک طماع آدمی جو کہ تھوڑی سی بات پر راضی اور تھوڑی سی با ت پر نا راض ہو جا تے ہیں ۔اور بندر سے مراد ایک مسخ شدہ آدمی ہے ۔ مفسرین سے یہ با ت ثابت نہیں کہ مسخ شدہ یہود پر لشپم پیدا ہو گئی تھی اور ان کی دم بھی نکل آئی تھی بلکہ ان کے عادات مثل بندروں کئے ہو گئے تھے ۔اس وقت بھی امت مثل یہو د کے ہو گئی ہے ۔اس سے مراد یہی ہے کہ ان کی خصلت ان میں آگئی ہے کہ ما مور کا انکار کرتے ہیں ۔ کسرصلیب کسرصلیب پر فر ما یا کہ :۔ اب ایک ہوا چل پڑی ہے جیسے ہما رے دلوں میں ڈالا ہے کہ مسیح مر گیا ویسے ہی اب ان (اہل یورپ وامریکہ ) کے دلوں میں ڈالا ہے ۔اخبار اور رسا لے نکلتے ہیں اور مسیح کی امید لگ رہی ہے سب پکا ررہے ہیں کہ یہی زما نہ ہے ۔ تعبیر رویا دانت کی داڑھ نکل کر اگر کا نچ کی نظر آوے تو خطر نا ک ہو ا کر تی ہے ۔دانت اگر ٹو ٹ کر ہا تھ میں رہے تو عمدہ ہے ۔ خواتین کی اصلا ح کا طریق اس کے بعد مفتی محمد صادق صاحب پھر سول اخبا ر کا بقیہ مضمون سنا تے رہے جس میں اسلامی عورتوں کا ذکر تھا اس پر حضر ت اقدس نے فر ما یا کہ :۔ کو ئی زما نہ ایسا نہیں جس میں اسلا می عورتیں صالحات میں نہ ہو ں گو تھوڑی ہو ں مگر ہوں گی ضرور جس نے عورت کو صالحہ بنا نا ہو وہ خود صالح بنے ۔ہما ری جما عت کے لیے ضروری ہے کہ اپنی پر ہیز گا ری کیلئے جس نے عورتوں کو پر ہیز گا ریسکھا ویں ورنہ وہ گہنگا رہوں گے اور جبکہ اس کی عورت سامنے ہو کر بتلا سکتی ہے کہ تجھ