ہے ۱؎ ہم مجاز نہیں کہ اپنی شریعت یاکتا ب بنا لیویں ۔ بعض ملا ں اس میں غلوکر کے کہتے ہیں کہ مولودخوانی حرام ہے ۲؎ اگر حرام ہے تو پھر کس کی پیروی کر وگے ؟ کیونکہ جس کا ذکر زیا دہ ہو اس سے محبت بڑھتی ہے اور پیدا ہو تی ہے ۔ مولود کے وٍقت کھڑا ہو نا جائز نہیں ۔ان اندھوں کو اس بات کا علم ہی کب ہو تاہے کہ آنحضرت ﷺ کی روح آگئی ۳؎ ہے بلکہ مجلسوں میں تو طرح طرح کے بدطینت اور بد معاش لوگ ہو تے ہیں وہا ں آپکی روح کیسے آسکتی ہے اور کہاں لکھا ہے کہ روح آتی ہے ؟ ولا تقف ما لیس لک بہ علم (بنی اسرائیل :۳۷) دونوں طرف کی رعایت رکھنی چاہیئے ۔جب تک وہابی آنحضرت ﷺ کی عظمت نہیں سمجھتا وہ بھی خدا سے دور ہے ۔انہوں نے بھی دین کو خراب کر دیا ہے ۔جب کسی بنی یا ولی کا ذکر آجا وے تو چلا اٹھتے ہیں کہ دوسرے فرقے نے شرک اختیار کیا حتیٰ کہ قبروں کو سجدہ کیا اور اس طرح اپنا ایمان ضائع کیا ۔ہم نہیں کہتے کہ