ایک رئویا
فرمایا کہ
رات کو میں نے ایک خواب دیکھی کہ ایک شخص نے مجھے ایک پروانہ دیا ہے وہ لمبا سا کاغذ ہے میں نے پڑھا تو لکھاہوا تھا کہ عدالت سے چار جگہ کے لیے طاعون کا حکم جاری کیا گیا ہے اس پروانے سے پایا جاتا تھاکہ اس کا اجراء میںَنے کیا ہے جیسے کاغذات محافظ دفتر کے پاس ہوتے ہیں ویسے ہی میرے پاس ہے میںَ نے کہا کہ یہ حکم ایک عرصہ سے ہے اور اس کی تکمیل آج تک نہ ہوئی ؟اب میں اس کا کیا جواب دو نگا ۔اس سے مجھے ایک خوف طاری ہوا اور تمام رات اسی خدشہ میں رہا اور اس پر روشن خط میں لفظ طاعون لکھا تھا گویا حکم میرے نام آتا ہے اور میں جاری کرتا ہوں پھر میں نے دیکھا ہ اپنی جماعت کے چند آدمی کُشتی کر رہے ہیں میں نے کہا آئو ۔میں تم کو ایک خوان سنائوں مگرر وہ نہ آئے ۔میں نے کہا کیوںنہیں سنتے جو شخص دا کی باتیں نہیں سنتا وہ دوزخی ہوتا ہے ۔
التحیات میں انگشت سبابہ اُٹھانے کی حکمت
ایک شخص نے سوال کیا کہ التحیات کے وقت نماز میں انگشت سبابہ کیوں اُٹھاتے ہیں ؟ فرمایا کہ لوگ زمانہ جاہلیت میں گالیوں کے واسطے یہ اُنگلی اُٹھایا کرتے تھے اس لیے اس کو سبابہ کہتے ہیں یعنی گالی دینے والی ۔ خدا تعالیٰ نے عرب کی اصلاح اور وہ عادت ہٹاکرفرمایا کہ خدا کوواحد لا شریک کہتے وقت یہ اُنگلی اُٹھایا کرو تا اس سے وہ الزام اُٹھ جاوئے ۔ایسے ہی عرب کے لوگ پانچ وقت شراب پیتے تھے ۔اس کے عوض میں پانچ وقت نماز رکھی ۔
اس کے بعد اس امر پر ذکر رہا کہ
ہر ایک فروہ میں نذیر آیا ہے جیسے قرآن سے ثابت ہے ۔اسی لیے رام چند راور کرشن وغیرہ اپنے زمانے کے نبی وغیرہ ہوں گے ۔
تبلیغ کیلئے مفت اشاعت
عرب صاحب نے سوال کیا کہ لو گ آپ کو سا دہ مزاج کہتے ہیں اس لیے کہ کتب مفت تقسیم کی جا تی ہیں